🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
222. كان جعفر بن أبى طالب يطير مع الملائكة بجناحين
سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرشتوں کے ساتھ دو پروں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4998
أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الإمام، حَدَّثَنَا محمد بن بَشَّار، حَدَّثَنَا عبد الوهاب، عن خالد الحَذَّاء، عن عِكرمة، عن أبي هريرة، قال: ما احتذَى النِّعالَ ولا انتَعَل، ولا رَكِبَ المَطايا ولا رَكِبَ الكُورَ بعدَ رسولِ الله ﷺ أفضلُ من جعفرِ بن أبي طالبٍ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4934 - على شرط البخاري
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے بہتر نہ تو کسی نے (خوبصورت) جوتے پہنے ہیں اور نہ ان سے بہتر سواری کی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن شیخین رحمۃ للہ علیہما نے اس کو نقل کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4998]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4998 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده صحيح، عبد الوهاب: هو ابن عبد المجيد الثقفي، وخالد الحذّاء: هو ابن مهران.
⚖️ درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "صحیح" ہے۔ عبدالوہاب سے مراد ابن عبدالمجید الثقفی، اور خالد الحذاء سے مراد ابن مہران ہیں۔
وقد تقدَّم برقم (4398) من طريق إبراهيم بن أبي طالب عن محمد بن بشار.
🧾 تفصیلِ روایت: یہ نمبر (4398) میں ابراہیم بن ابی طالب > محمد بن بشار کے طریق سے گزر چکی ہے۔
والكُور، بالضم: رَحْل الناقة بأداته، وهو كالسَّرج وآلته للفرس. قاله ابن الأثير في "النهاية".
🔍 فنی نکتہ / لغت: "الکُور" (پیش کے ساتھ) اونٹنی کے پالان کو ساز و سامان سمیت کہتے ہیں، یہ گھوڑے کی زین کی طرح ہوتا ہے۔ یہ ابن اثیر نے "النہایہ" میں کہا ہے۔