المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
223. ذكر قصة شهادة جعفر بلسانه بعد شهادته
سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ان کی زبان سے پیش آنے والا واقعہ
حدیث نمبر: 5000
أخبرنا أبو محمد الحسن بن محمد بن يحيى العَلَوي ابن أخي طاهر، حَدَّثَنَا جَدّي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن يحيى بن عَبّاد الشَّجَري، عن أبيه، عن محمد بن إسحاق، قال: حدثني عبد الرحمن بن القاسم، عن أبيه، عن عائشةَ زوجِ النَّبِيّ ﷺ، قالت: لما أتي نَعْيُ جعفرٍ عَرَفْنا في وجهِ رسول الله ﷺ الحُزنَ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4936 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4936 - على شرط مسلم
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب سیدنا جعفر ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر پہنچی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور پر غم کے آثار دیکھے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5000]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5000 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف الحسن بن محمد العَلَوي وإبراهيم بن يحيى وأبيه، لكنهم لم ينفردوا به، بل رُوي هذا الحديث من طرق عن محمد بن إسحاق، كما تقدَّم برقم (4397)، ثم إنَّ للحديث طريقًا أخرى صحيحة عن عائشة كما سيأتي برقم (5017).
⚖️ درجۂ حدیث: (2) یہ حدیث "صحیح" ہے، اگرچہ یہ سند ضعیف ہے حسن بن محمد العلوی، ابراہیم بن یحییٰ اور ان کے والد کے ضعف کی وجہ سے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: لیکن وہ اس میں منفرد نہیں ہیں، بلکہ یہ حدیث محمد بن اسحاق سے کئی طرق سے مروی ہے جیسا کہ نمبر (4397) پر گزرا۔ پھر اس حدیث کا سیدہ عائشہ ؓ سے ایک اور "صحیح طریق" بھی ہے جو عنقریب نمبر (5017) میں آئے گا۔