🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
280. ذكر مناقب أبى كبشة مولى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم
سیدنا ابو کبشہ، مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5116
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عمر أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، أخبرني داود بن الحُصين، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ ضِرار بن الأزْوَر لما أسلَمَ أتى النبيَّ ﷺ، فأنشأَ يقول: تركتُ القِداحَ وعَزْفَ القِيَا … نِ والخمرَ تصْلِيةً وابتِهالا وكَرُّ المُحبَّرِ في عُمْرةٍ … وجَهدِي على المشركين القِتالا وقالت جميلةُ: بَدَّدْتَنا … وطَرَّحتَ أهْلَكَ شَتَّى شِلالا فيا ربِّ لا أُغْبَنَنْ صَفْقَتي … فقد بِعتُ أهلي ومالي بِدَالا فقال رسول الله ﷺ:"ما غُبِنتَ صَفْقتك يا ضِرارُ" (2) . ذكرُ مناقب أبي كَبْشة مولى رسول الله ﷺ
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5042 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ قصیدہ پڑھا۔ تَرَكْتُ الْقِدَاحَ وَعَزْفَ الْقِيَانِ ... وَالْخَمْرَ تَصْلِيَةً وَابْتِهَالَا وَكَرِّي الْمُحَبَّرَ فِي غَمْرَةٍ ... وَجَهْدِي عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْقِتَالَا وَقَالَتْ جَمِيلَةُ بَدَّدْتَنَا ... وَطَرَحْتَ أَهْلَكَ شَتَّى شِمَالَا فَيَا رَبِّ لَا أُغْبَنَنْ صَفْقَتِي ... فَقَدْ بِعْتُ أَهْلِي وَمَالِي بِدَالَا۔ * میں نے جوئے کے تیر، گانے باجے کے آلات اور شراب نوشی وغیرہ عاجزی کی بناء برکت حاصل کرنے کے لئے چھوڑ دیئے ہیں۔ * نشے کے عالم میں کرایہ پر دینے والا گھوڑا، اور مسلمانوں کے خلاف جنگ سب چھوڑ دیئے ہیں۔ * اور جمیلہ نے کہا: تو نے ہمیں دور کر دیا، اور اپنے اہل و عیال کو مختلف مقامات پر بکھیر دیا۔ * اے میرے رب میرے سودے میں مجھے نقصان نہ ہو، کیونکہ میں نے اپنا گھر بار، دھن دولت سب تیری رضا کے لئے چھوڑ دیئے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ضرار! تمہیں سودے میں خسارا نہیں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5116]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5116 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن اسحاق کی وجہ سے "حسن" ہے۔
وسيأتي عند المصنف برقم (6747) من طريق أخرى ضعيفة عن ضرار.
🧾 تفصیلِ روایت: یہ روایت مصنف کے پاس آگے نمبر (6747) پر ایک اور "ضعیف" طریق سے ضرار سے آئے گی۔
قوله: تركت القِداح، أي: السَّهام التي كانوا يستكشفون بها الغيب.
📝 لغوی تحقیق: قول "تركت القِداح" کا مطلب ہے: میں نے ان تیروں کو چھوڑ دیا جن کے ذریعے وہ غیب معلوم کیا کرتے تھے (فال گیری کے تیر)۔
والقِيان: المغنيات من الجواري.
📝 لغوی تحقیق: "القِیان": گانے والی لونڈیاں۔
وتَصْليةً، أي: استغفارًا.
📝 لغوی تحقیق: "تَصْلِیَۃً": یعنی استغفار (بخشش مانگنا)۔
وابتهالًا: تضرعًا الله تعالى.
📝 لغوی تحقیق: "اِبتِہَالاً": اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑانا / عاجزی کرنا۔
والمحبَّر: اسم فرس ضرار بن الأزور.
📝 لغوی تحقیق: "المحبَّر": یہ ضرار بن ازور کے گھوڑے کا نام ہے۔
وبَدَّدتَنا: فَرَّقتَنا.
📝 لغوی تحقیق: "بَدَّدتَنا": تو نے ہمیں تتر بتر (منتشر) کر دیا۔
وشِلالًا: أي: مطرودين.
📝 لغوی تحقیق: "شِلالاً": یعنی دھتکارے ہوئے۔