🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. رجوع خالد وإخوته عن أعمالهم بعد وفاة النبى
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا خالد رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائیوں کا اپنے عہدوں سے واپس آ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5164
أخبرني أبو نُعيم محمد بن عبد الرحمن الغِفاري بمَرُو، حدثنا عَبْدان بن محمد بن عيسى الحافظ، سمعت عبد الله بن مُسلم يَذكُر عن أبي اليَقْظان وغيره: أنَّ خالد بن سعيد بن العاص أسلمَ قبلَ أبي بكر الصِّدّيق (1) . هذا وهمٌ من قائله، فقد قدّمتُ الروايةَ أنَّ أبا بكر هو الذي دَعَاه إلى الإسلامِ حتى أسلمَ (2) .
ابوالیقظان فرماتے ہیں: سیدنا خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے بھی پہلے اسلام لائے تھے۔ یہ قائل کی غلط فہمی ہے۔ ہم اس سے پہلے وہ روایت پیش کر چکے ہیں جس میں یہ ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے تو ان کو اسلام کی دعوت دی تھی۔ (پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام لائے ہوں) [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5164]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5164 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف منكر لضعف أبي اليقظان - وهو عثمان بن عمير البَجَلي - ثم هو مُعضَل لأنَّ أبا اليقظان من تبع الأتباع، وعبد الله بن مسلم - وهو ابن قُتيبة الدِّينَورِي - لم يدرك أبا اليقظان، إنما يروي عنه بواسطةٍ أو نقلًا عن كتاب أبي اليقظان.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "ضعیف منکر" ہے، جس کی وجہ "ابو الیقظان" (عثمان بن عمیر البجلی) کا ضعف ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: پھر یہ "معضل" بھی ہے کیونکہ ابو الیقظان تبع تابعین میں سے ہیں۔ اور "عبداللہ بن مسلم" (ابن قتیبہ الدینوری) نے ابو الیقظان کو نہیں پایا، وہ ان سے کسی واسطے کے ذریعے یا ابو الیقظان کی کتاب سے نقل کرتے ہوئے روایت کرتے ہیں۔
(2) يعني الرواية المتقدمة برقم (5160).
📝 نوٹ / توضیح: (2) یعنی وہ روایت جو نمبر (5160) پر گزر چکی ہے۔