🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
400. خالد بن الوليد سيف من سيوف الله
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5379
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، قال: حدثني أبي، حدَّثنا وهب بن جَرير، قال: حدثني أبي، عن محمد بن عبد الله بن أبي يعقوب، عن الحسن بن سعد، عن عبد الله بن جعفر: أنَّ رسول الله ﷺ لما نَعَى أهلَ مُؤتةَ قال:"ثم أخذَ الرايةَ سَيفٌ من سُيوفِ الله خالدُ بنُ الوليد، ففَتَحَ اللهُ عليه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5295 - صحيح
عبدالله بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل موتہ کی وفات کی خبر دی، پھر فرمایا: پھر اللہ کی تلوار خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے علم پکڑا، الله تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر فتح عطا فرما دی۔ ٭٭ یہ حدیث عالی ہے اور ایوب کی سند کے ہمراہ یہ غریب ہے اور شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5379]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5379 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. جرير: هو ابن حازم، وعبد الله بن جعفر: هو ابن أبي طالب.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: "جریر" سے مراد: ابن حازم ہیں، اور "عبد اللہ بن جعفر" سے مراد: ابن ابی طالب ہیں۔
وأخرجه أحمد 3/ (1750)، وأخرجه كذلك النسائي (8550) عن إسحاق بن منصور الكوسج، كلاهما (أحمد وإسحاق) عن وهب بن جرير بن حازم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد (3/ 1750) اور نسائی (8550) نے اسحاق بن منصور الکوسج سے تخریج کیا ہے۔ یہ دونوں (احمد اور اسحاق) وہب بن جریر بن حازم سے اسی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔
والنَّعيُ: إذاعة موت الميت والإخبار به، وإذا نَدَبَه.
📝 نوٹ / توضیح: "النَّعْيُ": میت کی موت کی خبر پھیلانا اور لوگوں کو بتانا، اور جب اس پر نوحہ (ندبہ) کیا جائے۔