🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
526. إنشاد حسان بن ثابت فى مدح طلحة
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی مدح میں اشعار پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5717
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسَدُ بن موسى، حدثنا سفيان بن عُيينة، قال: قال حَسّان بن ثابت في طلحةَ، وما حاشَى أحدًا: أقام إذْ أُسلِمَ النّبيُّ وإذْ … وَلَّى جَميعُ العِبادِ وانكَشَفُوا يَدفَعُ عن مُهجَةِ النّبيِّ وقدْ … دَنَا إليهِ العَدُوُّ وارتَدَفُوا مُضَمَّخٌ بالدِّماءِ مُهْجَتُهُ … خَشْيةَ إن قِيلَ: ثَأرَهُم، عَطَفُوا (1)
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: * جنگ احد کے موقع پر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے تمام لوگ بھاگ چکے تھے آپ اس نازک وقت میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ * وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتے رہے حالانکہ دشمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل قریب تھا۔ اور آپ پر چڑھ دوڑا تھا۔ * ان کے جسم کا اکثر حصہ خون سے لتھڑا ہوا تھا اس بات کے ڈر سے کہ کہیں لوگ یہ باتیں نہ کریں کہ ان کے جذبات ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5717]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5717 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) وأخرج ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 25/ 105 - 106 من طريق سليمان بن أيوب الطلحي، عن أبيه، عن جده، عن موسى بن طلحة، عن أبيه طلحة، فذكر ما قيل في طلحة يوم أحد من الشعر، ومنه ما قاله حسان بن ثابت فيه، لكن بسياق قريب من هذا الذي هنا. وإسناده ضعيف كما سبق.
📖 حوالہ / مصدر: (1) ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" 25/ 105 - 106 میں سلیمان بن ایوب الطلحی کے طریق سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے دادا سے، انہوں نے موسیٰ بن طلحہ سے اور انہوں نے اپنے والد طلحہ سے روایت کیا ہے۔ اس میں انہوں نے احد کے دن طلحہ کے بارے میں کہے گئے اشعار ذکر کیے، جن میں حسان بن ثابت کے اشعار بھی ہیں، لیکن اس کا سیاق یہاں والے سیاق کے قریب ہے۔ ⚖️ درجۂ حدیث: اور اس کی سند ضعیف ہے جیسا کہ گزر چکا۔