المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
546. كان عمار أجاره الله من الشيطان على لسان نبيه
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کی زبان سے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شیطان سے پناہ عطا فرمائی
حدیث نمبر: 5782
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد (1) الدَّقّاق، حدثنا عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، حدثنا وَهْب بن جَرير وأبو الوليد، عن شُعبة، عن عمرو بن مُرّة، قال: سمعتُ عبد الله بن سَلِمة يقول: رأيت عمارَ بنَ ياسر يومَ صفِّين شيخًا آدَمَ طُوالًا آخِذَ الحَرْبةِ بيدِه، ويدُه تُرعَدُ، قال: والذي نفسي بيدِه، لقد قاتَلتُ بهذه مع رسولِ الله ﷺ ثلاثَ مِرار، وهذه الرابعةُ، والذي نفسي بيده لو ضَربُونا حتى يَبلُغُوا بنا سَعَفاتِ هَجَر، لَعَرفنا أن مُصلِحِينا على الحقِّ، وأنهم على الضَّلالةِ (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں: میں نے جنگ صفین میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی زیارت کی، وہ طویل القامت شخص تھے، عموماً ہاتھ میں نیزہ رکھتے تھے، حالانکہ ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے میں اسی نیزے کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تین جنگیں لڑی ہیں اور یہ چوتھی جنگ ہے۔ اور اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر یہ لوگ مجھے مار مار کر ہجر کی کھجوروں کی شاخوں میں جا کر لٹکا دیں تب بھی میں یہی سمجھوں گا کہ ہم لوگ حق پر ہیں اور وہ گمراہی پر ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5782]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5782 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرَّف في (ز) و (ب) إلى: محمد.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں یہ نام تحریف ہو کر "محمد" لکھا گیا ہے۔
(2) خبر حسن إن شاء الله، وقد سلف برقم (5749) و (5751). أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ خبر ان شاء اللہ "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ پہلے نمبر (5749) اور (5751) پر گزر چکی ہے۔ ابو الولید سے مراد ہشام بن عبدالملک طیالسی ہیں۔
وأراد عمار بقوله: مُصلحينا، عليًّا وأصحابُه.
📝 نوٹ / توضیح: عمار کے قول "مصلحینا" (ہماری اصلاح کرنے والے) سے مراد حضرت علی اور ان کے ساتھی ہیں۔