المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
633. ذكر مناقب الحكم بن عمرو الغفاري - رضى الله عنه -
سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5979
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَه، حدثنا سليمان بن داود، حدثنا محمد بن عُمر، قال: والحَكَم بن عمرو بن مُجدَّع بن حِذْيَم بن الحارث بن ثَعْلبة (2) بن مُلَيلِ بن ضَمْرة بن بَكر بن عبد مَناةَ بن كِنانة، وثعلبةُ أخو غِفار بن مُلَيل، صَحِبَ النبي ﷺ حتى قُبِض، ثم تحوّل إلى البصرة فنَزَلَها، فولّاه زيادُ بن أبي سفيان على خُرَاسان، فخرج إليها، ولم يَزَلْ على خُراسان حتى ماتَ بها سنةَ خمسين.
محمد بن عمرو نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے ” حکم بن عمرو بن مجدع بن جذیم بن حارث بن نعیلہ بن ملیک بن ضمرہ بن بکر بن عبد مناۃ بن کنانہ “ اور نعیلہ جو ہیں یہ غفار بن ملیک کے بھائی ہیں، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے، بعد میں یہ بصرہ میں منتقل ہو گئے، اور وہیں قیام پذیر رہے، زیاد بن ابی سفیان نے ان کو خراسان کا عامل مقرر کیا، 50 ہجری کو وہیں پر ان کا انتقال ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5979]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5979 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) كذلك جاء في نسخنا الخطية أنه في رواية محمد بن عمر الواقدي: ثعلبة، وهو قول ابن سعد كاتب الواقدي فيما حكاه عنه ابن ماكولا في "الإكمال" 2/ 119، لكن جاء في مطبوع "طبقات ابن سعد" 5/ 116 و 9/ 27 و 370: نُعيلة، بدل ثعلبة، فالله تعالى أعلم.
📝 نوٹ / توضیح: ہمارے قلمی نسخوں میں بھی محمد بن عمر الواقدی کی روایت میں "ثعلبہ" ہی آیا ہے، اور یہی واقدی کے کاتب ابن سعد کا قول ہے (جیسا کہ ابن ماکولا نے "الاکمال" 2/ 119 میں ان سے نقل کیا ہے)۔ لیکن "طبقات ابن سعد" کے مطبوعہ نسخے (5/ 116، 9/ 27 اور 370) میں ثعلبہ کی جگہ "نُعیلہ" آیا ہے۔ واللہ اعلم۔