المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1077. إجازة زينب لزوجها أبى العاص
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا اپنے شوہر سیدنا ابو العاص رضی اللہ عنہ کو امان دینا
حدیث نمبر: 7012
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بكير، عن ابن إسحاق، حدثنا يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير، عن أبيه، عن عائشة قالت: لما بعث أهل مكة في فداء أساراهم بعثت زينب بنتُ رسولِ الله ﷺ في فداء أبي العاص بقلادة، وكانت خديجة أدخلتها بها على أبي العاص حين بَنَى عليها، فلما رآها رسول الله ﷺ رَقَّ لها رِقَّةً شديدة، وقال:"إن رأيتُم أن تُطلِقوا لها أسيرها، وتردُّوا عليها الذي لها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6840 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6840 - على شرط مسلم
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب اہل مکہ نے اپنے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کے لئے فدیے بھیجے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب نے ابوالعاص کی رہائی کے لئے ایک ہار بھیجا، یہ ہار ابوالعاص کے ساتھ نکاح کے موقع پر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کو تحفہ دیا تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہار دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت شدید رقت طاری ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: اگر تم لوگ مناسب سمجھو تو زینب کے قیدی کو رہا کر دو اور اس کا یہ ہار اس کو واپس کر دو۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7012]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7012 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق بن يسار. وهو مكرر (4352).
⚖️ درجۂ حدیث: ابن اسحاق (محمد بن اسحاق بن یسار) کی وجہ سے اس کی سند "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت نمبر (4352) پر مکرر ہے۔