المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
24. إن الله لا يعطي الإيمان إلا من يحب
بے شک اللہ تعالیٰ ایمان صرف اسے عطا فرماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7492
أخبرنا عبد الرحمن بن حَمدان الجلَّاب بهَمَذان، حدّثنا هلال بن العلاء الرَّقّي، حدّثنا عمرو بن عثمان الرَّقيّ، حدّثنا موسى بن أَعيَن، عن الأعمش، عن أبي يحيى مولى جَعْدة بن (1) هُبيرة، عن أبي هريرة، قال: قيل للنبي ﷺ: إِنَّ فلانةَ تصومُ النهار، وتقومُ الليل، وتُؤذي جيرانَها بلسانها، فقال:"لا خيرَ فيها، هي في النار"، قيل: فإنَّ فلانةَ تُصلِّي المكتوبة، وتصومُ رمضان، وتتصدَّقُ بأثوارٍ من أَقِطٍ، ولا تُؤذي أحدًا بلسانها، قال:"هي في الجنَّة" (2) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں عورت دن بھر روزہ رکھتی ہے ساری ساری رات عبادت کرتی ہے، لیکن اپنی زبان سے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے، وہ دوزخی ہے۔ اور آپ سے عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں عورت صرف فرض نمازیں پڑھتی ہے، صرف رمضان کے روزے رکھتی ہے اور پنیر کے ٹکڑے، صدقہ کرتی ہے، لیکن وہ اپنی زبان کے ساتھ کسی کو تکلیف نہیں دیتی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جنتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7492]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7492 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرَّف في (ز) إلى: بنت.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) میں یہ لفظ تحریف ہو کر "بنت" بن گیا ہے۔
(2) حديث حسن، عمرو بن عثمان الرَّقي - وإن كان ضعيفًا - متابع. وانظر ما قبله.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: عمرو بن عثمان الرقی - اگرچہ ضعیف ہیں - لیکن وہ "متابع" ہیں (یعنی ان کی روایت تائید میں ہے)۔ پچھلی روایت دیکھیں۔