🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. التميمة ما تعلق به قبل البلاء
تمیمہ (تعویذ) وہ ہے جو بلا آنے سے پہلے (دفعِ بلا کے لیے) لٹکایا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7697
وحدثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا عبد الله ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن بُكَير بن عبد الله، عن القاسم بن محمد، عن عائشة أنها قالت: ليست بتَميمةٍ ما عُلِّقَ بعد أن يقعَ البَلاءُ (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ولعلَّ متوهِّمًا يتوهَّم أنهما من الموقوفات على عائشة ﵂، وليس كذلك، فإنَّ رسول الله ﷺ قد ذكر التمائم في أخبارٍ كثيرة، فإذا فسَّرَت عائشةُ ﵂ التميمةَ، فإنه حديثٌ مُسنَد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7507 - صحيح
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تمیم وہ نہیں ہے جو بیماری کے بعد لٹکایا جاتا ہے بلکہ تمیم وہ ہے جو بیماری سے پہلے لٹکایا جاتا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور شاید کہ کسی کے دل میں یہ وہم پیدا ہو کہ یہ روایات تو عائشہ رضی اللہ عنہا تک موقوف ہیں۔ تو اس کو یہ وہم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ساری احادیث میں تمیمات کا تذکرہ کیا ہے۔ اور جب ام المومنین نے تمیمہ کی تفسیر بیان کر دی تو وہ حدیث بھی مسند ہی ہو گی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7697]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7697 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه البيهقي 9/ 350 من طريقين عن أبي العباس محمد بن يعقوب الأصم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام بیہقی (9/ 350) نے دو طریقوں سے ابوالعباس محمد بن یعقوب الاصم کی سند سے روایت کیا ہے۔
وهو في "جامع ابن وهب" (675 - أبو الخير)، ومن طريقه أخرجه الطحاوي في "شرح المعاني" 4/ 325. وقرن ابن وهب بعمرو بن الحارث عبدَ الله بن لَهِيعة.
📖 حوالہ / مصدر: یہ "جامع ابن وہب" (675) میں موجود ہے، اور وہیں سے امام طحاوی نے روایت کیا ہے۔ ابن وہب نے عمرو بن الحارث کے ساتھ عبد اللہ بن لہیعہ کو بھی شامل کیا ہے۔
(2) المثبت من "جامع ابن وهب"، وفي (ز) و (ص): خلخالين حديد، ومثله في (م) لكن زاد بينهما "من" ثم رُمِّجت.
📝 نوٹ / توضیح: یہاں متن کی درستی "جامع ابن وہب" سے کی گئی ہے، جبکہ دیگر نسخوں (ز، ص، م) میں "لوہے کے دو پازیب" کے الفاظ ہیں۔
(1) المثبت من "إتحاف المهرة" (23242)، وفي (ص) و (م): للخلخالين، وفي (ز) و (ب): لخلخالين.
📝 نوٹ / توضیح: متن کی درستی "اتحاف المہرہ" (23242) سے لی گئی ہے، جبکہ دیگر نسخوں میں الفاظ کے معمولی فرق ہیں۔