علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
9. إن الجذع يوفي مما يوفي منه الثني .
جذع (چھ ماہ کا دنبہ) وہی کفایت کرتا ہے جو ثنی (ایک سال کا جانور) کرتا ہے
حدیث نمبر: 7730
حدَّثَناه محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا أبو حُذيفة، حدثنا سفيان، عن عاصم بن كُليب، عن أبيه، قال: كُنَّا مع مُجاشِع بن مسعود السُّلَمي في غَزاةٍ فعزَّتِ الضَّحايا، فقال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"إِنَّ الجَذَعَ يُوفِي ممّا يُوفِي منه الثَّنِيُّ" (1) . رواه شُعبة عن عاصم بن كليب، ولم يسمِّ الصحابيَّ:
عاصم بن کلیب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں (وہ فرماتے ہیں کہ) ہم سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جہاد میں تھے، وہاں قربانی کے جانوروں کا ریٹ بہت بڑھ گیا، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دو دانت کے جانور کی جگہ جذع (دنبے یا چھترے کا چھ ماہ کا بچہ) بھی کفایت کرے گا۔ ٭٭ اس حدیث کو شعبہ نے عاصم بن کلیب کے واسطے سے روایت کیا ہے لیکن انہوں نے صحابی کا نام ذکر نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأضاحي/حدیث: 7730]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، وسلف الكلام عليه في الحديث السابق»
الحكم على الحديث: إسناده قوي
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7730 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي، وسلف الكلام عليه في الحديث السابق.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند قوی ہے، اور اس پر تفصیلی کلام پچھلی حدیث (نمبر 33267) کے تحت گزر چکا ہے۔
وأخرجه أبو داود (2799)، وابن ماجه (3140) من طريق عبد الرزاق، عن سفيان الثوري، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام ابو داود نے (حدیث نمبر 2799) اور ابن ماجہ نے (حدیث نمبر 3140) میں عبد الرزاق بن ہمام کے طریق سے سفیان ثوری کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7730 in Urdu