علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
11. ضحى النبى بكبش أقرن فحيل .
نبی کریم ﷺ نے سینگوں والے بڑے اور تندرست مینڈھے کی قربانی کی
حدیث نمبر: 7740
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نصر، حدثنا عبد الله ابن وهب، قال: وأخبرني الدَّرَاوَرْدي، عن رُبَيح بن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخُدْري، عن أبيه، عن جدّه: أنَّ رسول الله ﷺ ذَبَحَ كبشًا أقرن بالمُصلَّى، ثم قال:"اللهمَّ هذا عنِّي وعن مَن لم يُضحِّ من أُمّتي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7549 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7549 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدگاہ میں سینگوں والا مینڈھا ذبح کیا۔ پھر یوں دعا مانگی اللَّهُمَّ هَذَا عَنِّي وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي ” یا اللہ! یہ میری طرف سے ہے اور میرے ان امتیوں کی طرف سے ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأضاحي/حدیث: 7740]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل ربيح بن عبد الرحمن»
الحكم على الحديث: حديث صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7740 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل ربيح بن عبد الرحمن. وأخرجه أحمد 17/ (11051) عن سعيد بن منصور، عن عبد العزيز بن محمد الدراوردي، بهذا الإسناد. وانظر تتمة تخريجه وشواهده هناك.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور ربیح بن عبد الرحمن کی وجہ سے متابعات میں یہ سند حسن ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: امام احمد (جلد 17، حدیث 11051) نے سعید بن منصور کے طریق سے دراوردی کی اسی سند سے اسے روایت کیا ہے۔
وانظر حديث جابر الآتي (7744)، وحديث أبي رافع الآتي (7745).
📖 حوالہ / مصدر: مزید شواہد کے لیے آگے آنے والی جابر (7744) اور ابو رافع (7745) کی احادیث ملاحظہ کریں۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7740 in Urdu