المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
27. إباحة قول الناس جعلت فداك وما يشبهه .
لوگوں کے اس قول "میں آپ پر فدا ہوں" اور اس جیسے دیگر کلمات کہنے کا جواز
حدیث نمبر: 7950
ما حدَّثَناه أبو العباس السَّيَّاري، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم الباشاني، حدثنا علي بن الحسن بن شَقيق، حدثنا الحسين بن واقد، حدثني عبد الله بن بُرَيدة قال: سمعتُ أَبي بريدة (1) يقول: كنتُ في المسجد وأبو موسى الأشعري يقرأُ، فخرجَ رسولُ الله ﷺ فقال:"مَن هذا؟" فقلتُ: أنا بُرَيدةُ، جُعِلتُ لك الفِداءَ يا نبيَّ الله، قال:"لقد أُعطِيَ هذا من مَزاميرِ آلِ داود" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السَّياقة. ومن ذلك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7757 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السَّياقة. ومن ذلك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7757 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں مسجد میں موجود تھا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ قران کریم کی تلاوت کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی میں آپ پر قربان جاؤں، میں بریدہ ہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو آل داؤد کی مزامیر میں سے حصہ ملا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو اس اسناد کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7950]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7950 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرّف في النسخ الخطية إلى: بردة.
🔍 فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "بردہ" ہو گیا ہے (جبکہ درست نام بریدہ ہے)۔
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد 38/ (22952) و (22969) و (23033)، ومسلم (793) (235)، والترمذي (3475)، والنسائي (8004)، وابن حبان (892) من طريق مالك بن مغول، عن عبد الله بن بريدة بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 38/ (22952، 22969، 23033)، مسلم (793) (235)، ترمذی (3475)، نسائی (8004) اور ابن حبان (892) نے مالک بن مغول عن عبد اللہ بن بریدہ کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔