المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
26. رد الصدقة ميراثا
صدقہ کیے گئے مال کا میراث بن کر واپس لوٹنا
حدیث نمبر: 8216
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى حدثنا ابن أبي ليلى وسفيان الثَّوري، عن عبد الله بن عطاء، عن ابن بُرَيدة، عن أبيه قال: أتَتِ امرأةٌ النبيَّ ﷺ فقالت: إنَّ أُمي تُوفِّيَت وعليها صومُ شهرين، فقال:"صُومي عنها"، فقالت: إنَّ عليها حَجَّةً، قال:"فحُجِّي عنها" قالت: فإنِّي تصدَّقتُ عليها بجاريةٍ، فقال:"قد آجَرَكِ اللهُ، وردَّها عليك الميراثُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئی: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور ان کے ذمے دو ماہ کے روزے باقی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے روزے رکھ لو۔“ اس نے عرض کی: ان کے ذمے حج بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی طرف سے حج کر لو۔“ اس نے کہا: میں نے انہیں ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تجھے اجر دے دیا ہے اور وراثت نے وہ لونڈی تجھے واپس لوٹا دی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفرائض/حدیث: 8216]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفرائض/حدیث: 8216]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 8216] [ترقيم الشركة 8117] [ترقيم العلميه 8018]
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8216 in Urdu