المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
46. لا يحب رجل قوما إلا كان معهم
آدمی جس قوم سے محبت کرتا ہے، (قیامت میں) انہی کے ساتھ ہوگا
حدیث نمبر: 8359
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدَّثنا محمد بن عبد السلام، أخبرنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا حَيَّان بن هلال، حدَّثنا وُهَيب، حدَّثنا سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"لا يَستُرُ عبدٌ عبدًا في الدنيا إِلَّا سَتَره اللهُ يومَ القيامة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. وهذا يُصحِّح حديثَ الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة، وحديثَ محمد بن واسع عن أبي صالح عن أبي هريرة (2) ، وذاك أنَّ أسباط بن محمد القرشي رواه عن الأعمش عن بعض أصحابه عن أبي صالح، ورواه حمادُ بن زيد عن محمد بن واسع عن رجل عن أبي صالح (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8160 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. وهذا يُصحِّح حديثَ الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة، وحديثَ محمد بن واسع عن أبي صالح عن أبي هريرة (2) ، وذاك أنَّ أسباط بن محمد القرشي رواه عن الأعمش عن بعض أصحابه عن أبي صالح، ورواه حمادُ بن زيد عن محمد بن واسع عن رجل عن أبي صالح (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8160 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بندہ دنیا میں کسی بندے کا گناہ چھپائے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہ چھپائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو اس اسناد کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ ابوصالح نے سیدنا ابوہریرہ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جو بندہ دنیا میں کسی کے گناہ کو چھپاتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہوں کو چھپاتا ہے۔ اسباط بن محمد القرشی نے اس حدیث کو اعمش کے واسطے اپنے ایک ساتھی کے حوالے سے ابوصالح سے روایت کیا ہے۔ اور حماد بن زید نے محمد بن واسع کے ذریعے ایک آدمی کے واسطے سے ابوصالح سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8359]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8359 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. وهيب: هو ابن خالد الباهلي، وسهيل: هو ابن أبي صالح.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: وہیب سے مراد وہیب بن خالد الباہلی ہیں، اور سہیل سے مراد سہیل بن ابی صالح ہیں۔
وأخرجه أحمد 15/ (9045)، ومسلم (2590) (72) من طريق عفان بن مسلم، عن وهيب، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (15/ 9045) اور مسلم (2590/ 72) نے عفان بن مسلم کے طریق سے، انہوں نے وہیب سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 15/ (9248) و 16/ (10761)، ومسلم (2590) (71) من طرق عن سهيل بن أبي صالح، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (15/ 9248 اور 16/ 10761) اور مسلم (2590/ 71) نے سہیل بن ابی صالح سے مختلف طرق کے ساتھ روایت کیا ہے۔
(2) من قوله: "وحديث محمد بن واسع" إلى هنا سقط من (ز) و (ب)، وأثبتناه من (ك) و (م).
📝 نوٹ / توضیح: (2) قول "وحديث محمد بن واسع" سے لے کر یہاں تک نسخہ (ز) اور (ب) سے ساقط ہے، ہم نے اسے نسخہ (ک) اور (م) سے ثابت کیا ہے۔
(3) تقدَّم تخريج هذه الطرق عند الرواية السابقة.
📌 اہم نکتہ: (3) ان طرق کی تخریج پچھلی روایت کے تحت گزر چکی ہے۔