المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
15. مَوْتُ ابْنِ وَهْبٍ بِسَمْعِ كِتَابِ الْأَهْوَالِ
کتابِ اہوال (قیامت کی ہولناکیوں کا ذکر) سن کر ابن وہب کی وفات کا قصہ
حدیث نمبر: 8926
أخبرني أبو محمد عبد الله بن محمد بن زياد العَدْل قال: سمعتُ الإمامَ أبا بكر محمدَ بن إسحاق بن خُزَيمة يقول: سألتُ يونسَ بنَ عبد الأعلى الصَّدَفيَّ عن سبب موت عبد الله بن وَهْب، فقال: كان يُقرأُ عليه كتابُ الأهوال، فقُرئَ عليه خبرٌ فخَرَّ مَغشيًّا عليه، فحَمَلْناه وأدخَلْناه الدارَ، فلم يَزَلْ مريضًا حتى تُوفِّيَ.
امام ابو بکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یونس بن عبد الاعلی صدفی سے عبداللہ بن وہب کی وفات کا سبب پوچھا تو انہوں نے بتایا: ان کے سامنے ”کتاب الاہوال“ (قیامت کی ہولناکیوں کا بیان) پڑھی جا رہی تھی، جب ایک خبر پڑھی گئی تو وہ (خوفِ خدا سے) غش کھا کر گر پڑے، ہم انہیں اٹھا کر ان کے گھر لے گئے، وہ مسلسل بیمار رہے یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8926]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 8926] [ترقيم الشركة 8817]
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8926 in Urdu