الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ صِلَةِ الْوَالِدِ وَالْأَخِ الْمُشْرِكِ
مشرک باپ اور بھائی کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 1060
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَأَى حُلَّةً سِيرَاءَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ". ثُمَّ جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَأَعْطَى عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً. فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا". فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (سیراء کا ایک ریشمی) حلہ مسجد کے دروازے کے پاس دیکھا تو فرمایا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اسے خرید لیں تو جمعہ کے دن اور جب آپ کے پاس وفد آئیں تو پہن لیا کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی پہن سکتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسی قسم کے کئی حلے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک حلہ عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے یہ دیا ہے حالانکہ آپ نے عطارد کے حلے کے متعلق پہلے جو کہا تھا وہ کہا ہے؟ (یعنی پہننے سے منع فرمایا تھا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے اس لیے نہیں دیا کہ تو اسے پہنے۔“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اپنے ایک مشرک بھائی کو وہ پہننے کے لیے بھیج دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك /حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الهبة وفضلها، باب هدية ما يكره لبسها (2612) ومسلم، اللباس والزينة، باب تحريم لبس الحرير وغير ذلك للرجال (2068).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ثبت فقيه مشهور | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← نافع مولى ابن عمر | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 1060 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب