الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ وَمِيْقَاتِ حَيْضِهَا
استحاضہ (بیماری کے خون) اور حیض کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 110
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: كُنْتُ أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً كَثِيرَةً شَدِيدَةً، فَجِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَفْتِيهِ فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِ أُخْتِي زَيْنَبَ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، وَإِنَّهُ لَحَدِيثٌ مَا مِنْهُ بُدٌّ، وَإِنَّهُ لَاَسْتَحْيِي مِنْهُ. قَالَ:"فَمَا هُوَ يَا هَنْتَاهْ"؟ قَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً كَثِيرَةً شَدِيدَةً، فَمَا تَرَى فِيهَا، فَقَدْ مَنَعَتْنِي الصَّلَاةَ وَالصَّوْمَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنِّي أَنْعَتُ لَكِ الْكُرْسُفَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّمَ"، قَالَتْ: هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَتَلَجَّمِي". قَالَتْ: هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ:"فَاتَّخِذِي ثَوْبًا". قَالَتْ: هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، إِنَّمَا أَثُجُّ ثَجًّا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"سَآمُرُكِ بِأَمْرَيْنِ أَيَّهُمَا فَعَلْتِ أَجْزَأَكِ مِنَ الْآخَرِ، فَإِنْ قَوِيتِ عَلَيْهِمَا، فَأَنْتِ أَعْلَمُ". قَالَ لَهَا:"إِنَّمَا هِيَ رَكْضَةٌ مِنْ رَكَضَاتِ الشَّيْطَانِ، فَتَحَيَّضِي سِتَّةَ أَيَّامٍ، أَوْ سَبْعَةً فِي عِلْمِ اللَّهِ تَعَالَى، ثُمَّ اغْتَسِلِي حَتَّى إِذَا رَأَيْتِ أَنَّكِ قَدْ طَهُرْتِ وَاسْتَنْقَيْتِ فَصَلِّي أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَأَيَّامَهَا، أَوْ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَأَيَّامَهَا، وَصُومِي، فَإِنَّهُ مُجْزِئُكِ، وَكَذَلِكَ افْعَلِي فِي كُلِّ شَهْرٍ كَمَا تَحِيضُ النِّسَاءُ، وَيَطْهُرْنَ مِيقَاتَ حَيْضِهِنَّ وَطُهْرِهِنَّ" .
حمنہ بنتِ جحش بیان فرماتی ہیں کہ مجھے استحاضہ کا خون بہت زیادہ آتا تھا، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں فتویٰ پوچھنے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بہن زینب کے گھر موجود پایا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے، یہ ایک ایسی بات ہے جو پوچھنی بھی ضرور ہے اور مجھے شرم بھی آتی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخر وہ کون سا کام ہے؟“ حمنہ نے کہا: ”مجھے استحاضہ کی سخت شکایت ہے، آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں؟ اس تکلیف کی وجہ سے میں نماز اور روزہ ادا نہیں کر سکتی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لیے روئی تجویز کرتا ہوں کیونکہ وہ خون کو جذب کرتی ہے۔“ انہوں نے کہا: ”وہ اس سے زیادہ ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لنگوٹ باندھ لو۔“ انہوں نے کہا: ”وہ اس سے بھی زیادہ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کپڑا استعمال کر لو۔“ انہوں نے کہا: ”وہ اس سے بھی زیادہ ہے (یعنی اس سے نہیں رک سکتا وہ تو بہتا ہے)۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آپ کو دو باتوں کا حکم دیتا ہوں جو بھی کر لو درست ہے۔ اور اگر تم دونوں کرنے پر قدرت رکھتی ہو تو تمہیں زیادہ علم ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شیطان کی ٹھوکروں میں سے ایک ٹھوکر ہے۔ تم اللہ کے علم پر اعتماد کر کے چھ یا سات دن اپنے آپ کو حائضہ سمجھو، پھر غسل کرو یہاں تک کہ جب تم سمجھ لو کہ میں (حیض سے) پاک ہو گئی ہوں تو چوبیس رات دن یا تئیس نماز پڑھو اور روزے رکھو! اور اسی طرح ہر ماہ کرتی رہو جیسا کہ عورتیں اپنے حیض اور طہر کے مقررہ اوقات میں کرتی ہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذى الطهارة، باب ماجاء في المستحاضة انها تجمع بين الصلاتين بغسل واحد: (128) ـ وقال حسن صحيح وقال ايضاً سألت محمداً عن هذا الحديث فقال: هو حديث حسن صحيح وهكذا قال احمد بن حنبل: هو حديث حسن صحيح واخرجه ابو داود، الطهارة، باب اذا اقبلت الحيضة تدع الصلوة: (287) ـ و ابن ماجة، الطهارة، باب ماجاء في المستحاصة التي قد عدت ايام أقرائها قبل ان يستمر بها الدم: (622).»
Musnad Shafi Hadith 110 in Urdu