مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب ما لا يجمع الرجل بينهن من ملك اليمين والأحرار
لونڈیوں اور آزاد عورتوں میں سے جنہیں ایک مرد بیک وقت اپنے پاس جمع نہیں کر سکتا ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1169
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سُئِلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الْأُمِّ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ، فَقَالَ: مَا أُحِبُّ أَنْ نُجِيزَهُمَا جَمِيعًا. قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: فَوَدِدْتُ أَنَّ عُمَرَ كَانَ أَشَدَّ فِي ذَلِكَ مِمَّا هُوَ.
عبداللہ بن عتبہ نے بیان کیا کہ عمر رضی اللہ عنہ سے ماں اور اس کی بیٹی جو ایک ہی شخص کی ملکیت میں ہوں، کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”میں پسند نہیں کرتا کہ ہم ان دونوں کو جائز قرار دیں“۔ عبید اللہ نے کہا کہ میرے باپ نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ عمر رضی اللہ عنہ اس معاملہ میں اس سے بھی زیادہ سخت ہوتے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «صحيح: اخرجه البيهقي: 7 / 164 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (4159). وعبدالرزاق (12731)، (12734) - وابن ابي شيبة (16243).»
Musnad Shafi Hadith 1169 in Urdu