مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب الخروج إلى المصلى للاستسقاء واستقبال القبلة وتحويل الرداء والصلاة ركعتين
نماز استسقاء کے لیے عیدگاہ کی طرف نکلنے، قبلہ رخ ہونے، چادر پلٹنے اور دو رکعت نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 516
أَخْبَرَنَا مَنْ لَا أَتَّهِمُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُوَيْمِرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَصَابَ النَّاسَ سَنَةٌ شَدِيدَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِهِمْ يَهُودِيٌّ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْ شَاءَ صَاحِبُكُمْ لَمُطِرْتُمْ مَا شِئْتُمْ وَلَكِنَّهُ لَا يُحِبُّ [ ص: 61 ] ذَلِكَ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ الْيَهُودِيِّ، فَقَالَ:"أَوَ قَالَ ذَلِكَ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:"إِنِّي لَأَسْتَنْصِرُ بِالسُّنَّةِ عَلَى أَهْلِ نَجْدٍ، وَإِنِّي لَأَرَى السَّحَابَ خَارِجَةً مِنَ الْعَيْنِ فَأَكْرَهُهَا، مَوْعِدُكُمْ يَوْمَ كَذَا أَسْتَسْقِي لَكُمْ". قَالَ: فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ غَدَا النَّاسُ فَمَا تَفَرَّقَ النَّاسُ حَتَّى أُمْطِرُوا مَا شَاءُوا. قَالَ: فَمَا أَقْلَعَتِ السَّمَاءُ جُمُعَةً.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگ سخت قحط سالی کا شکار ہو گئے، ایک یہودی ان کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: اگر تمہارا ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) چاہے تو تم پر جتنی تم چاہو بارش نازل ہو، لیکن وہ یہ پسند نہیں کرتے کہ تم پر بارش برسے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہودی کی بات بتلائی گئی تو آپ نے فرمایا: ”کیا اس نے یہ بات کہی ہے؟“ صحابہ نے کہا: ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس قحط میں اہل نجد کے لیے مدد طلب کروں گا، اور میں دیکھتا ہوں کہ بادل عدن سے نکلنے والے ہیں، جنھیں میں ناپسند کرتا ہوں۔ فلاں دن تم سے وعدہ رہا میں تمہارے لیے بارش طلب کروں گا۔“ فرمایا: جب وہ دن آیا تو لوگ صبح ہی اکٹھے ہو گئے، ابھی علیحدہ نہ ہوئے تھے کہ بارش برسنے لگی پھر ایک ہفتہ تک مسلسل بارش ہوتی رہی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 516]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لايهام من لا يتهمه الشافعى اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (2012).»
Musnad Shafi Hadith 516 in Urdu