الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ لَا تَسُبُّوا الرِّيَاحَ وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا وَعُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا
ہواؤں کو برا بھلا نہ کہنے، اللہ سے ان کی خیر کا سوال کرنے اور ان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 536
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخَذَتِ النَّاسَ رِيحٌ بِطَرِيقِ مَكَّةَ وَعُمَرُ حَاجٌّ، فَاشْتَدَّتْ، فَقَالَ عُمَرُ لِمَنْ حَوْلَهُ: مَا بَلَغَكُمْ فِي الرِّيحِ؟ فَلَمْ يَرْجِعُوا إِلَيْهِ شَيْئًا، فَبَلَغَنِي الَّذِي سَأَلَ عُمَرُ عَنْهُ مِنْ أَمْرِ الرِّيحِ، فَاسْتَحْثَثْتُ رَاحِلَتِي حَتَّى أَدْرَكْتُ عُمَرَ، وَكُنْتُ فِي مُؤَخَّرِ النَّاسِ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أُخْبِرْتُ أَنَّكَ سَأَلْتَ عَنِ الرِّيحِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"الرِّيحُ [ ص: 69 ] مِنْ رَوْحِ اللَّهِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ وَبِالْعَذَابِ، فَلَا تَسُبُّوهَا وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا، وَعُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا" .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ مکہ کے راستے میں لوگوں کو ہوا نے آ لیا اور عمر رضی اللہ عنہ حج کرنے جا رہے تھے۔ ہوا تیز ہوگئی، عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ارد گرد والوں سے پوچھا: کیا تمہیں ہوا کے بارے میں (نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے) کچھ حکم پہنچا ہے؟ لوگوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، مجھے اس کی اطلاع ملی جو ہوا کے بارے میں عمر رضی اللہ عنہ نے سوال کیا۔ میں نے اپنی اونٹنی دوڑائی یہاں تک کہ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آگیا، حالانکہ میں لوگوں کے آخر میں تھا۔ میں نے کہا: اے امیر المومنین! مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ نے ہوا کے بارے میں دریافت کیا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ فرما رہے تھے: ”ہوا اللہ کے امر سے ہے جو رحمت اور عذاب دونوں لاتی ہے، اس کو برا بھلا نہ کہو، اللہ سے اس میں موجود خیر کا سوال کرو، اور اللہ سے اس میں موجود شر سے پناہ مانگو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 536]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابوداود، الأدب، باب ما يقول اذا هاجت الريح (5097) . وابن ماجة، الأدب، باب النهي عن سب الريح (3727) . وصححه ابن حبان (1989) . والحاكم 4 / 285 ـ ووافقه الذهبي.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥ثابت بن قيس الزرقي ثابت بن قيس الزرقي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥الزهري الزهري ← ثابت بن قيس الزرقي | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥الثقة الثقة ← الزهري |
Musnad Shafi Hadith 536 in Urdu
ثابت بن قيس الزرقي ← أبو هريرة الدوسي