الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ صَدَقَةِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالرِّقَّةِ
اونٹوں، بکریوں اور چاندی کی زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 699
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ سَمَّاهُ ابْنَ سَعْدٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، عَنْ سَعْدٍ أَخِي بَنِي عَدِيٍّ، قَالَ: جَاءَنِي [ ص: 146 ] رَجُلَانِ فَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنَا نُصَدِّقُ أَمْوَالَ النَّاسِ. قَالَ: فَأَخْرَجْتُ لَهُمَا شَاةً مَاخِضًا أَفْضَلَ مَا وَجَدْتُ فَرَدَّاهَا عَلَيَّ، وَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَأْخُذَ الشَّاةَ الْحُبْلَى، قَالَ: فَأَعْطَيْتُهُمَا شَاةً مِنْ وَسَطِ الْغَنَمِ فَأَخَذَاهَا.
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ میرے پاس دو آدمی آئے اور انہوں نے کہا: ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے تاکہ ہم لوگوں سے زکوٰۃ وصول کریں۔“ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے ان کے لیے ایک حاملہ بکری نکالی جو میرے پاس بکریوں میں سے سب سے اچھی تھی، تو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (زکوٰۃ میں) حاملہ بکری لینے سے منع فرمایا ہے۔“ سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے انہیں ایک درمیانے درجے کی بکری دی تو انہوں نے لے لی۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداود، الزكاة، باب في زكاة السائمة (1581) والنسائى الزكاة، باب اعطاء السيد المال بغير اختيار المصدق (2464)، (2465).»
Musnad Shafi Hadith 699 in Urdu