سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. باب : بيع المصراة
باب: مصراۃ کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر: 2241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ حَدَّثَنَا، قَالَ:" بَيْعُ الْمُحَفَّلَاتِ خِلَابَةٌ وَلَا تَحِلُّ الْخِلَابَةُ لِمُسْلِمٍ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں صادق و مصدوق ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ہم سے بیان کیا، اور فرمایا: «محفّلات» کا بیچنا فریب اور دھوکہ ہے، اور مسلمان کو دھوکہ دینا حلال اور جائز نہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2241]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ سچ بولنے والے اور جنہیں سچی خبریں دی گئیں، (یعنی) ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حدیث سنائی اور فرمایا: ”ان مادہ جانوروں کی فروخت دھوکا ہے جن کا دودھ روکا گیا ہو اور مسلمان کے لیے دھوکا بازی حرام ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9583، ومصباح الزجاجة: 789)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/430، 433) (ضعیف)» (سند میں جابر جعفی ضعیف راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: «محفّلات» : جمع ہے «محفلہ» کی یعنی ایسے جانور جن کو کئی دنوں تک دوہا نہ گیا ہو، اور دودھ ان کے تھنوں میں جمع رہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
جابر الجعفي: ضعيف رافضي مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 458
إسناده ضعيف جدًا
جابر الجعفي: ضعيف رافضي مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 458
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
2241
| بيع المحفلات خلابة ولا تحل الخلابة لمسلم |
Sunan Ibn Majah Hadith 2241 in Urdu
مسروق بن الأجدع الهمداني ← عبد الله بن مسعود