🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ : مَنْ لاَ تَجُوزُ شَهَادَتُهُ
باب: جن لوگوں کی گواہی جائز نہیں ہے ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2367
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ بَدَوِيٍّ عَلَى صَاحِبِ قَرْيَةٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بدوی (دیہات میں رہنے والے) کی گواہی شہری (بستی میں رہنے والے) کے خلاف جائز نہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2367]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”بستی والے کے خلاف خانہ بدوش کی گواہی قبول نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2367]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأقضیة 17 (3602)، (تحفة الأشراف: 14231) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي
Newعطاء بن يسار الهلالي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة فاضل ، صاحب مواعظ وعبادة
👤←👥محمد بن عمرو بن عطاء العامري
Newمحمد بن عمرو بن عطاء العامري ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي
Newيزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي ← محمد بن عمرو بن عطاء العامري
ثقة مكثر .
👤←👥نافع بن يزيد الكلاعي
Newنافع بن يزيد الكلاعي ← يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي
ثقة عابد
👤←👥عبد الله بن وهب المصري
Newعبد الله بن وهب المصري ← نافع بن يزيد الكلاعي
ثقة حافظ ، عابد
👤←👥حرملة بن يحيى التجيبي
Newحرملة بن يحيى التجيبي ← عبد الله بن وهب المصري
صدوق
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3602
لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية
سنن ابن ماجه
2367
لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية
بلوغ المرام
1204
لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2367 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2367
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
  اس کی وجہ یہ ہے کہ خانہ بدوش دین واخلاق اورکردار کےلحاظ سےعموماً کم تر ہوتے ہیں کیونکہ انھیں علماء کے پاس بیٹھنے اور دین سیکھنے کا موقع نہیں ملتا، اس لے ان سے زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ گواہی صحیح نہ دیں گے۔

(2)
گواہ کا قابل اعتماد ہونا ضروری ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2367]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3602
شہریوں کے خلاف دیہاتی کی گواہی کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”دیہاتی کی گواہی بستی اور شہر میں رہنے والے شخص کے خلاف جائز نہیں۔‏‏‏‏“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3602]
فوائد ومسائل:
فائدہ: بدوی بادیہ سے ہے کہ خانہ بدوش کو کہتے ہیں۔
جو ایک جگہ کے ساکن نہیں ہوتے۔
بلکہ مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں۔
اگر کوئی بدوی سمجھ دار اور عدول ہو تو فی نفسہ اس کی گواہی معبتر ہوگی۔
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے چاند کی رویئت میں بدوی کی شہادت قبول فرمائی۔
(أبودود، الصوم، باب في شھادة الواحد علی رؤیة ھلال رمضان) اس حدیث سے جو یہ بات سمجھائی گئی ہے۔
وہ یہ ہے کہ بدوی عموما مستقل آبادیوں کے حالات عادات رسم ورواج اور طور طریقوں سے واقف نہیں ہوتے۔
نیز بڑے سادہ لوح ہوتے ہیں۔
اس لئے مشاہدے میں انھیں غلطی لگنے یاعدم فہم کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
اس لئے کسی بستی یا شہر کے رہنے والے کے معاملے میں ان کی گواہی پراعتراض واقع ہوگا۔
اس سبب سے اس کی گواہی قبول نہیں کی جا سکتی۔
وہ معاملات جن کا فہم اہل بادیہ کے لئے آسان ہے۔
اس میں ان کی گواہی ہرطرح معتبر ہے۔
اس حدیث میں یہ بھی ثابت ہوا کہ کسی بھی معاملے میں گواہی تب معتبر ہوگی۔
جب اس معاملے کے عمومی فہم کی استعداد موجود ہو۔
کسی خالص فنی معاملے میں عام انسا نوں کی گواہی معتبر نہ ہوگی۔
جب تک وہ اس معاملے کا فہم نہ رکھتا ہو۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3602]

Sunan Ibn Majah Hadith 2367 in Urdu