سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب : من ادان دينا وهو ينوي قضاءه
باب: قرض اس نیت سے لینا کہ اسے واپس بھی کرنا ہے اس کے فضل کا بیان۔
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنِ ابْنِ حُذَيْفَةَ هُوَ عِمْرَانُ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ مَيْمُونَةَ ، قَالَت: كَانَتْ تَدَّانُ دَيْنًا، فَقَالَ لَهَا بَعْضُ أَهْلِهَا: لَا تَفْعَلِي وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، قَالَتْ: بَلَى، إِنِّي سَمِعْتُ نَبِيِّي وَخَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدَّانُ دَيْنًا يَعْلَمُ اللَّهُ مِنْهُ أَنَّهُ يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں تو ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان سے کہا: آپ ایسا نہ کریں، اور ان کے ایسا کرنے کو اس نے ناپسند کیا، تو وہ بولیں: کیوں ایسا نہ کریں، میں نے اپنے نبی اور خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو قرض لیتا ہو اور اللہ جانتا ہو کہ وہ اس کو ادا کرنا چاہتا ہے مگر اللہ اس کو دنیا ہی میں اس سے ادا کرا دے گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2408]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/البیوع 97 (4690)، (تحفة الأشراف: 18077) (صحیح)» (حدیث میں «فِي الدُّنْيَا» کا لفظ ثابت نہیں ہے، ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی: رقم: 496)۔
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کی ادائیگی کا راستہ پیدا کرے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله في الدنيا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4690)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 465
إسناده ضعيف
نسائي (4690)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 465
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ميمونة بنت الحارث الهلالية | صحابية | |
👤←👥عمران بن حذيفة الكوفي عمران بن حذيفة الكوفي ← ميمونة بنت الحارث الهلالية | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥زياد بن عمرو الجملي زياد بن عمرو الجملي ← عمران بن حذيفة الكوفي | انفرد بتوثيقه ابن حبان | |
👤←👥منصور بن المعتمر السلمي، أبو عتاب منصور بن المعتمر السلمي ← زياد بن عمرو الجملي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبيدة بن حميد الليثي، أبو عبد الرحمن عبيدة بن حميد الليثي ← منصور بن المعتمر السلمي | صدوق يخطئ | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← عبيدة بن حميد الليثي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
2408
| ما من مسلم يدان دينا يعلم الله منه أنه يريد أداءه إلا أداه الله عنه في الدنيا |
سنن النسائى الصغرى |
4690
| ما من أحد يدان دينا فعلم الله أنه يريد قضاءه إلا أداه الله عنه في الدنيا |
سنن النسائى الصغرى |
4691
| من أخذ دينا وهو يريد أن يؤديه أعانه الله |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2408 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2408
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے، تاہم اجتناب بہتر ہے۔
(2)
قرض لیتے وقت یہ نیت ہونی چاہیے کہ اسے جلد ازجلد ادا کیا جائے گا۔
(3)
ایسی نیت رکھنے والوں کی اللہ تعالی مدد فرماتا ہےاور وہ آسانی کے ساتھ قرض ادا کر دیتے ہیں بشرطیکہ وہ ادائیگی کےلیے مخلصانہ کوشش کریں اور اس میں کوتاہی نہ کریں۔
(4)
اللہ تعالی کے ہاں حسن نیت کی بہت اہمیت ہے۔
(5)
اگر کوئی شخص قرض ادا کرنے سے پہلے فوت ہو گیا تو وارثوں کا فرض ہے کہ قرض ادا کریں، اگر ادائیگی نہ کی گئی تو قیامت کونیکیوں کی صورت میں ادائیگی کرنی پڑے گی۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2408]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4690
قرض کے سلسلے میں نرمی برتنے کا بیان۔
عمران بن حذیفہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا قرض لیا کرتی تھیں اور کثرت سے لیا کرتی تھیں، تو ان کے گھر والوں نے اس سلسلے میں ان سے گفتگو کی اور ان کو برا بھلا کہا اور ان پر غصہ ہوئے تو وہ بولیں: میں قرض لینا نہیں چھوڑوں گی، میں نے اپنے خلیل اور محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی کوئی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ قرض ادا کرنے کی فکر میں ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض دنیا میں ادا کر دیتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4690]

”ادا کر دے گا“ یعنی اسے ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے گا یا اپنے کسی نیک بندے کے دل میں القا فرما دے گا کہ اس کی طرف سے قرض ادا کر دے۔
”ادا کر دے گا“ یعنی اسے ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے گا یا اپنے کسی نیک بندے کے دل میں القا فرما دے گا کہ اس کی طرف سے قرض ادا کر دے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4690]
عمران بن حذيفة الكوفي ← ميمونة بنت الحارث الهلالية