🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب : القتال في سبيل الله سبحانه وتعالى
باب: اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2796
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ، اهْزِمْ الْأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ".
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کفار کے) گروہوں پر بد دعا کی، اور یوں فرمایا: اے اللہ! کتاب کے نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے، گروہوں کو شکست دے، اے اللہ! انہیں شکست دے، اور جھنجوڑ کر رکھ دے (کہ وہ پریشان و بے قرار ہو کر بھاگ کھڑے ہوں) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2796]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 98 (2933)، صحیح مسلم/الجہاد 7 (1742)، سنن الترمذی/الجہاد 8 (1678)، (تحفة الأشراف: 5154)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/353، 355، 381) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جب جنگ میں کافروں کی فوجیں بہت ہوں تو یہی دعا پڑھنی چاہئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا جنگ احزاب میں کی تھی، یعنی غزوہ خندق میں جب کفار و مشرکین کے گروہ دس ہزار کی تعداد میں مدینہ منورہ پر چڑھ آئے تھے اور مسلمانوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي، أبو محمد، أبو إبراهيم، أبو معاويةصحابي
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد البجلي، أبو عبد الله
Newإسماعيل بن أبي خالد البجلي ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي
ثقة ثبت
👤←👥يعلى بن عبيد الطناقسي، أبو يوسف
Newيعلى بن عبيد الطناقسي ← إسماعيل بن أبي خالد البجلي
ثقة إلا في حديثه عن الثوري ففيه لين
👤←👥محمد بن نمير الهمداني، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن نمير الهمداني ← يعلى بن عبيد الطناقسي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
4115
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم
صحيح البخاري
6392
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اهزمهم وزلزلهم
صحيح البخاري
7489
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب وزلزل بهم
صحيح البخاري
2933
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اللهم اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم
صحيح مسلم
4543
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم
جامع الترمذي
1678
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم
سنن ابن ماجه
2796
اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم
المعجم الصغير للطبراني
938
اللهم منزل الكتاب مجري السحاب سريع الحساب هازم الأحزاب اهزمهم وزلزلهم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2796 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2796
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جماعتوں سے مراد مختلف قبائل کے وہ جنگجو دستے ہیں جو غزوہ احزاب کے موقع پر متحد ہوکر مدینے میں حملہ آور ہوئے تھے لیکن خندق کی وجہ سے شہر میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔

(2)
ہر مشکل کے موقع پر اللہ ہی سے دعا کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اور توحید کا تقاضہ ہے۔

(3)
دعا میں موقع محل کی مناسبت سے اللہ تعالی کی صفات کا ذکر کرنا مسنون ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2796]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1678
لڑائی کے وقت دعا کرنے کا بیان۔
ابن ابی اوفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (غزوہ احزاب میں) کفار کے لشکروں پر بد دعا کرتے ہوئے سنا، آپ نے ان الفاظ میں بد دعا کی «اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم» کتاب نازل کرنے اور جلد حساب کرنے والے اللہ! کفار کے لشکروں کو شکست سے دوچار کر، ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھاڑ دے۔‏‏‏‏ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1678]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
کتاب نازل کرنے اور جلد حساب کرنے والے اللہ! کفار کے لشکروں کو شکست سے دوچار کر،
ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھاڑدے۔
اس ضمن میں اور بھی بہت ساری دعائیں احادیث کی کتب میں موجودہیں،
بعض دعائیں امام نووی نے اپنی کتاب الأذکار میں جمع کردی ہیں۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1678]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6392
6392. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکروں کے خلاف بددعا کی: اے اللہ! کتاب کو نازل کرنے والے! بہت جلد حساب لینے والے! لشکروں کو شکست دے۔ انہیں ہزیمیت سے دوچار کر اور ان کے قدم پھسلا دے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6392]
حدیث حاشیہ:
کفار عرب نے متحدہ محاذ لے کر اسلام کے خلاف زبردست یلغار کی تھی۔
اس کو جنگ احزاب یا جنگ خندق کہا گیا ہے۔
اللہ نے ان کی ایسی کمر توڑی کہ بعد میں جنگ کا یہ سلسلہ ہی ختم ہو گیا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6392]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7489
7489. سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ان الفاظ میں دعا کی: اے اللہ! کتاب (قرآن مجید) نازل کرنے والے! جلدی حساب لینے والے! دشمن کے گروہ کو شکست سے دو چار کر اور ان کے پاؤں اکھاڑ دے۔ امام حمیدی نے یہ روایت ان الفاظ میں بیان کی: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بواسطہ ابن ابو خالد بیان کیا ہے، انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7489]
حدیث حاشیہ:
مضمون باب لفظ منزل الکتاب سےنکلا۔
سند مذکورہ میں سفیان کے سماع کی ابن ابی خالد سے اور ابن ابی خالد کے سماع کی عبداللہ بن ابی وافیٰ سے صراحت ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7489]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2933
2933. حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓسےروایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ احزاب کے دن مشرکین کے خلاف یہ بد دعا کی تھی: اے اللہ!کتاب کو نازل کرنے والے، جلد حساب لینے والے، اے اللہ!ان(کافروں کے) لشکروں کو شکست دے۔ انھیں ہزیمت سے دو چار کردے۔ اور ان کے پاؤں(میدان سے) اکھاڑ دے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2933]
حدیث حاشیہ:

اس روایت میں کفار کے لیے شکست اور ان کے میدان سے بھاگنے کی بددعا کا ذکر ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ہلاکت کی بددعا کرنے کے بجائے انھیں شکست اور زلزلے سے دوچار ہونے کی بددعا دی کیونکہ شکست کے بعد وہ بالکل ختم نہیں ہوں گے پھر عین ممکن ہے کہ یہ خود یا ان کی اولاد کی اولاد میں سے کوئی مسلمان ہو جائے اور دین اسلام کی ترویج و اشاعت کر کے اخروی نجات کا حق دار بن جائے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2933]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4115
4115. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افواج کفار پر بایں الفاظ بددعا فرمائی: اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، جلدی حساب لینے والے، لشکر کفار کو شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور ان کی طاقت کو متزلزل کر دے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4115]
حدیث حاشیہ:

کفار عرب نے متحدہ محاذ بنا کر مدینہ طیبہ پرحملہ کیا تھا مگررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ان کفار کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا اور مسلمانوں کی حفاظت فرمائی۔

اس دعا:
(اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ)
کا مصیبت وپریشانی کے وقت پڑھنا بصد خیروبرکت ہے، اس کی تشریح حدیث: 2933 کے تحت گزرچکی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4115]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7489
7489. سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ان الفاظ میں دعا کی: اے اللہ! کتاب (قرآن مجید) نازل کرنے والے! جلدی حساب لینے والے! دشمن کے گروہ کو شکست سے دو چار کر اور ان کے پاؤں اکھاڑ دے۔ امام حمیدی نے یہ روایت ان الفاظ میں بیان کی: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بواسطہ ابن ابو خالد بیان کیا ہے، انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7489]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ ذیل صفت کا حوالہ دے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی:
قرآن مجید کو نازل کرنے والے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان الفاظ سے ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں بلکہ اس کی نازل کی ہوئی کتاب ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صفت الٰہی کے حوالے سے دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی یہ صفت مبنی برحقیقت ہے۔
چونکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو فتنہ خلق قرآن سے پالا پڑا تھا، اس لیے متعدد دلائل سے ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں بلکہ اس کی نازل کی ہوئی کتاب ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی پیش کردہ حدیث میں عنعنہ تھا، اس لیے انھوں نے امام حمیدی سے نقل کیا کہ حدیث کی سند سماع پر مبنی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7489]