🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. . باب : الطواف في مطر
باب: بارش میں طواف کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ ، قَالَ: طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ، فَقَالَ: طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ أَتَيْنَا الْمَقَامَ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ :" ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ، فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ، هَكَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطُفْنَا مَعَهُ فِي مَطَرٍ".
داود بن عجلان کہتے ہیں کہ ہم نے ابوعقال (ہلال بن زید) کے ساتھ بارش میں طواف کیا، جب ہم طواف کر چکے تو مقام ابراہیم کے پیچھے آئے، تو انہوں نے کہا: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ بارش میں طواف کیا، جب ہم طواف کر چکے تو مقام ابراہیم پر آئے اور وہاں دو رکعتیں پڑھیں، انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو کیونکہ تمہارے گناہ بخش دئیے گئے، ایسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا، اور ہم نے آپ کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3118]
داؤد بن عجلان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے ابو عقال کے ساتھ بارش میں طواف کیا۔ جب ہم نے طواف مکمل کر لیا تو ہم مقامِ ابراہیم کے پیچھے آ گئے۔ ابو عقال نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بارش میں طواف کیا۔ جب ہم نے طواف مکمل کر لیا تو مقامِ ابراہیم پر دو رکعتیں پڑھیں۔ تب حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو، تمہاری بخشش ہو گئی (پہلے گناہ سب معاف ہو گئے)۔ ہمیں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ارشاد فرمایا تھا جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3118]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1724، ومصباح الزجاجة: 1081) (ضعیف جدا)» ‏‏‏‏ (سند میں داود بن عجلان اور ان کے شیخ أبو عقال ہلال بن زید سخت ضعیف ہیں، اس حدیث کو ابن الجوزی نے موضوعات میں داخل کیا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد جدا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
داود بن عجلان: ضعيف و أبو عقال هلال بن زيد:متروك (تقريب: 1800،7336)
وقال الھيثمي في ھلال بن زيد: وضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 61/10)
والسند ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 488


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥هلال بن زيد البصري، أبو عقال
Newهلال بن زيد البصري ← أنس بن مالك الأنصاري
متروك الحديث
👤←👥داود بن عجلان المكي، أبو سليمان
Newداود بن عجلان المكي ← هلال بن زيد البصري
ضعيف الحديث
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← داود بن عجلان المكي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
3118
ائتنفوا العمل فقد غفر لكم
Sunan Ibn Majah Hadith 3118 in Urdu