پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب : الشواء
باب: بھنے ہوئے گوشت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3310
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ:" مَا رُفِعَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضْلُ شِوَاءٍ قَطُّ , وَلَا حُمِلَتْ مَعَهُ طِنْفِسَةٌ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے بچا ہوا بھنا گوشت نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی آپ کے ساتھ کبھی دری (چٹائی) لے جائی گئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3310]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے کبھی بچا ہوا بھنا گوشت نہیں اٹھایا گیا۔ (ساتھ کھانے والے اصحاب ہوتے تھے۔ گوشت اتنا ہی ہوتا تھا جو اس وقت کھا لیا جائے۔) اور نہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچھانے کے لیے قالین اور غالیچہ لے جایا گیا (کہ جہاں تشریف رکھنا چاہیں، اس پر رکھیں، بلکہ وقت پر جیسا بچھونا میسر ہوتا سادہ یا عمدہ، اس پر تشریف رکھتے۔)“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3310]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1446، ومصباح الزجاجة: 1138) (ضعیف)» (جبارہ اور کثیر بن سلیم دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
جبارة وكثير بن سليم مجروحان
والسند ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 495
إسناده ضعيف جدًا
جبارة وكثير بن سليم مجروحان
والسند ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 495
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥كثير بن سليم الضبي، أبو هشام، أبو سلمة كثير بن سليم الضبي ← أنس بن مالك الأنصاري | منكر الحديث | |
👤←👥جبارة بن المغلس الحماني، أبو محمد جبارة بن المغلس الحماني ← كثير بن سليم الضبي | متهم بالوضع |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3310
| ما رفع من بين يدي رسول الله فضل شواء قط ولا حملت معه طنفسة |
Sunan Ibn Majah Hadith 3310 in Urdu
كثير بن سليم الضبي ← أنس بن مالك الأنصاري