🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ : دَوَاءِ الْمَشْيِ
باب: دست لانے والی دوا کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3461
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ , عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مَوْلًى لِمَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ , قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَمْشِينَ؟" , قُلْتُ: بِالشُّبْرُمِ , قَالَ:" حَارٌّ جَارٌّ" , ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَى , فَقَالَ:" لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ , كَانَ السَّنَي وَالسَّنَي شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِ".
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی“؟ میں نے عرض کیا: «شبرم» سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو بہت گرم ہے“، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3461]
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم کون سی چیز سے جلاب لیتی ہو؟“ میں نے کہا: «شُبْرُم» سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو بہت گرم ہے۔“ پھر میں نے اس مقصد کے لیے سنا مکی استعمال کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی چیز موت سے بچا سکتی تو وہ سنا ہوتی، اور سنا موت سے شفا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3461]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطب 30 (2081)، (تحفة الأشراف: 15759)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/369) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (زرعہ بن عبد الرحمن مجہول اورمولی معمر مبہم راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: ایک گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر دانہ ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مولي لمعمر التيمي ھو عتبة بن عبد اللّٰه ومن طريقه أخرجه الترمذي (2081) وفي سماعه من أسماء نظر وللحديث طريق آخر ضعيف عند الحاكم (200/4،201) فيه ابن جريج عنعن
تنبيه: قوله: ’’ عن معمر التيمي ‘‘ وهم في جميع النسخ والصواب عدمه كما في تحفة الأشراف وغيره ومعمر ھذا لم أجد له ترجمة !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أسماء بنت عميسصحابية
👤←👥[راو موضع إبهام]
New[راو موضع إبهام] ← أسماء بنت عميس
👤←👥زرعة بن عبد الله البياضي
Newزرعة بن عبد الله البياضي ← [راو موضع إبهام]
مجهول
👤←👥عبد الحميد بن جعفر الأوسي
Newعبد الحميد بن جعفر الأوسي ← زرعة بن عبد الله البياضي
صدوق رمي بالقدر ، وربما وهم
👤←👥حماد بن أسامة القرشي
Newحماد بن أسامة القرشي ← عبد الحميد بن جعفر الأوسي
ثقة ثبت ، ربما دلس ، وكان بآخره يحدث من كتب غيره.
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
2081
لو أن شيئا كان فيه شفاء من الموت لكان في السنا
سنن ابن ماجه
3461
لو كان شيء يشفي من الموت كان السني والسني شفاء من الموت
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3461 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3461
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
جبکہ سنا (مکی)
کے فوائد کی بابت گزشتہ حدیث 3455  دیکھی جا سکتی ہے۔
جو کہ حسن درجے کی ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3461]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2081
سنا کا بیان۔
اسماء بنت عمیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ ”اسہال کے لیے تم کیا لیتی ہو؟“ میں نے کہا: «شبرم» ۱؎، آپ نے فرمایا: ”وہ گرم اور بہانے والا ہے۔‏‏‏‏“ اسماء کہتی ہیں: پھر میں نے «سنا» ۲؎ کا مسہل لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں موت سے شفاء ہوتی تو «سنا» میں ہوتی۔‏‏‏‏“ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2081]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر ایک طرح کا دانہ ہوتاہے۔

2؎:
ایک دست لانے والی دوا کا نام ہے۔

نوٹ:
(اس کی سند میں سخت اضطراب ہے (زرعة بن عبداللہ،
زرعة بن عبدالرحمن)،
(عتبة بن عبداللہ،
عبید اللہ) بہر حال یہ آدمی مجہول ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2081]

Sunan Ibn Majah Hadith 3461 in Urdu