یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب : الوضوء ثلاثا ثلاثا
باب: تین تین بار اعضاء وضو دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 413
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُثْمَانَ ، وَعَلِيًّا " يَتَوَضَّآَنِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَيَقُولَانِ: هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے عثمان اور علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے، اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ایسا ہی تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 413]
حضرت شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ تین تین بار (اعضاء دھو کر) وضو کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو اس طرح ہوا کرتا تھا“۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 413]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9811)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة50 (110)، سنن الترمذی/الطہارة 34 (44) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
413
| يتوضآن ثلاثا ثلاثا |
حدیث نمبر: 413M
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ: حَدَّثَنَاهُ أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 413M]
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sunan Ibn Majah Hadith 413 in Urdu
عثمان بن عفان ← علي بن أبي طالب الهاشمي