سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب : الحياء
باب: شرم و حیاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 4184
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ أَبِي بَكْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ , وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ , وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ , وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیاء ایمان سے ہے، اور ایمان کا بدلہ جنت ہے، اور فحش گوئی «جفا» (ظلم و زیادتی) ہے اور «جفا» (ظلم زیادتی) کا بدلہ جہنم ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4184]
حضرت ابوبکرہ (نفیع بن حارث ثقفی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے اور بدکلامی بداخلاقی کا حصہ ہے اور بداخلاقی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4184]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11670، ومصباح الزجاجة: 1486) (صحیح)» (سند میں حسن بصری ہیں، جن کا سماع ابو بکرة رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ہے، لیکن شواہد سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 495)
قال الشيخ الألباني: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥نفيع بن مسروح الثقفي، أبو بكرة | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← نفيع بن مسروح الثقفي | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥منصور بن زاذان الواسطي، أبو المغيرة منصور بن زاذان الواسطي ← الحسن البصري | ثقة ثبت | |
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية هشيم بن بشير السلمي ← منصور بن زاذان الواسطي | ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي | |
👤←👥إسماعيل بن موسى، أبو محمد، أبو إسحاق إسماعيل بن موسى ← هشيم بن بشير السلمي | صدوق يتشيع |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4184
| الحياء من الإيمان الإيمان في الجنة البذاء من الجفاء الجفاء في النار |
المعجم الصغير للطبراني |
66
| الحياء من الإيمان ، والإيمان فى الجنة ، والبذاء من الجفاء ، والجفاء فى النار |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4184 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4184
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔
(2)
مومن کو اچھی عادتوں کا پابند ہونا چاہیے اور بری عادتوں سے متنفر ہونا چاہیے۔
(3)
بد کلامی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ ہے جو مومن کی شان کے لائق نہیں۔
فوائد و مسائل:
(1)
اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔
(2)
مومن کو اچھی عادتوں کا پابند ہونا چاہیے اور بری عادتوں سے متنفر ہونا چاہیے۔
(3)
بد کلامی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ ہے جو مومن کی شان کے لائق نہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4184]
Sunan Ibn Majah Hadith 4184 in Urdu
الحسن البصري ← نفيع بن مسروح الثقفي