🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب : ذكر الذنوب
باب: گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4243
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ , حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ بَانَكَ , سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ , يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَائِشَةُ , إِيَّاكِ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ , فَإِنَّ لَهَا مِنَ اللَّهِ طَالِبًا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: حقیر و معمولی گناہوں سے بچو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کا بھی مواخذہ ہو گا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4243]
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عائشہ! معمولی سمجھے جانے والے گناہوں سے بچنا، اللہ کے ہاں ان کا بھی مؤاخذہ ہو گا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4243]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17425، ومصباح الزجاجة: 1517)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/70، 151)، سنن الدارمی/الرقاق 17 (2768) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عوف بن الحارث الأزدي
Newعوف بن الحارث الأزدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
صدوق حسن الحديث
👤←👥عامر بن عبد الله القرشي، أبو الحارث
Newعامر بن عبد الله القرشي ← عوف بن الحارث الأزدي
ثقة
👤←👥سعيد بن مسلم المدني، أبو مصعب
Newسعيد بن مسلم المدني ← عامر بن عبد الله القرشي
ثقة
👤←👥خالد بن مخلد القطواني، أبو الهيثم
Newخالد بن مخلد القطواني ← سعيد بن مسلم المدني
مقبول
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← خالد بن مخلد القطواني
ثقة حافظ صاحب تصانيف
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
4243
إياك ومحقرات الأعمال فإن لها من الله طالبا
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4243 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4243
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بعض گناہ عام لوگوں کی نظر میں معمولی ہوتے ہیں۔
لیکن حقیقت میں وہ بڑے ہوتے ہیں۔
مثلاً گالی گلوچ، ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا، مرد کا اپنی شلوار تہ بند اور پاجامہ وغیرہ سے ٹخنوں کو چھپا لینا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اپنا تہہ بند آدھی پنڈلی تک اونچا رکھنا، اگر یہ نہ ہوسکے تو ٹخنوں تک ضرور اونچا رکھنا اور تہہ بند کو (ٹخنوں سے نیچے تک)
لٹکانے سے بچنا کیونکہ یہ تکبر ہے۔
۔
۔ (سنن أبي داؤد، اللباس، باب ماجاء فی إسبال الإزار، حدیث: 4084)

(2)
جو گناہ معاشرے میں عام ہوجائے۔
عوام کی نظر میں وہ گناہ نہیں رہتا۔
خواہ کبیرہ ہی ہو۔
علماء کو چاہیے کہ ایسے گناہوں سے خاص طور پر منع کریں۔
اور ان کے بارے میں اسلامی احکام کی وضاحت کریں۔

(3)
جو گناہ واقعتاً صغیرہ ہیں۔
ان کے بارے میں بھی احتیاط ضروری ہے۔
کیونکہ صغیرہ گناہ بکثرت کرنے سے مجموعی طور پر گناہوں کی مقدار بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔
جس کی وجہ سے انسان سزا کا مستحق ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ صغیرہ گناہوں کی پرواہ نہ کرنے سے کبیرہ گناہوں کے ارتکاب کی جرأت پیدا ہوجاتی ہے۔
اس لئے ان سے بھی اجتناب ہی بہتر ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4243]

Sunan Ibn Majah Hadith 4243 in Urdu