🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ : صِفَةِ النَّارِ
باب: جہنم کے احوال و صفات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4324
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُرْسَلُ الْبُكَاءُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ , فَيَبْكُونَ حَتَّى يَنْقَطِعَ الدُّمُوعُ , ثُمَّ يَبْكُونَ الدَّمَ حَتَّى يَصِيرَ فِي وُجُوهِهِمْ كَهَيْئَةِ الْأُخْدُودِ , لَوْ أُرْسِلَتْ فِيهَا السُّفُنُ لَجَرَتْ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں پر رونا آزاد چھوڑ دیا جائے گا، وہ روئیں گے یہاں تک کہ آنسو ختم ہو جائیں گے، پھر وہ خون روئیں گے یہاں تک کہ ان کے چہروں پر گڑھے بن جائیں گے، اگر ان میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو وہ تیرنے لگیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4324]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں پر رونا مسلط کیا جائے گا۔ چنانچہ وہ اتنا روئیں گے کہ ان کے آنسو ختم ہو جائیں گے۔ پھر وہ خون کے آنسو روئیں گے، حتیٰ کہ ان کے چہروں پر خندقوں کی طرح نشان بن جائیں گے۔ اگر ان (آنسوؤں) میں کشتیاں چھوڑی جائیں تو وہ بھی (آنسوؤں کی نہر میں) بہنے لگیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4324]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1690، ومصباح الزجاجة: 1547) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں یزید الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن مختصرا یہ حدیث مستدرک الحاکم میں عبد اللہ بن قیس سے ثابت ہے، «ثم يبكون الدم حتى يصير في وجوههم كهيئة» (4/605) کا لفظ ثابت نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف وصح مختصرا دون ذكر قوله ثم يبكون الدم إلى كهيئة الأخدود
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
يزيد الرقاشي : ضعيف (تقدم:431) والأعمش عنعن (تقدم:94) وأخرج الحاكم (605/4) من حديث أبي موسى رفعه : ((إن أهل النار ليبكون حتى لو أجريت السفن في دموعهم لجرت وأنهم ليبكون الدم يعني مكان الدمع)) وصححه وواقفه الذهبي وسنده حسن ۔


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥يزيد بن أبان الرقاشي، أبو عمرو
Newيزيد بن أبان الرقاشي ← أنس بن مالك الأنصاري
ضعيف زاهد
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← يزيد بن أبان الرقاشي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن عبيد الطنافسي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عبيد الطنافسي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة يحفظ
👤←👥محمد بن نمير الهمداني، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن نمير الهمداني ← محمد بن عبيد الطنافسي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
4324
يبكون حتى ينقطع الدموع ثم يبكون الدم حتى يصير في وجوههم كهيئة الأخدود لو أرسلت فيها السفن لجرت
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4324 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4324
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
جیساکہ محققین نے اس کی بابت وضاحت فرمائی ہے۔
تاہم حدیث میں مذکورہ جملے (حَتّٰی یَصِیْرٌ فيِ وُجُوْهِهِمْ کَهَیْئَةِ الاُخْدُود)
کے سوا باقی روایت کا ایک شاہد مستدرک حاکم میں موجود هے اور اس کی سند بھی حسن هے جیسا کہ ہمارے فاضل محققین نے بھی اسکی طرف اشارہ کیا هے۔
اور شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا هے۔
بنا بریں مذکورہ روایت اس جملہ ”جہنمیوں کے رونے کی وجہ سے ان کے چہروں پہ خندقوں کی طرح نشان بن جائے گے“ کے سوا سب صحیح ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:  (الصحیحة للألبانی:
رقم 1679 2)
 
(2)
جہنم میں طرح طرح کے عذاب ہیں جن میں ایک عذاب غم اور افسوس کا بھی ہے جس کی وجہ سے رونا آتا ہے۔

(3)
  دنیا میں رونے سے غم ہلکا ہو جاتا ہے لیکن جہنم میں رونا بھی ایک عذاب ہوگا۔
لہٰذا اس سے غم میں تخفیف نہیں ہوگی۔

(4)
دنیا میں اللہ کے خوف سے رونے سے آخرت میں جنت ملتی ہے۔
دنیا میں غفلت کی زندگی ہنس ہنس کے گزارنے والے جہنم میں زیادہ روئیں گے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4324]

Sunan Ibn Majah Hadith 4324 in Urdu