سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. باب : ما جاء في بول الصبي الذي لم يطعم
باب: کھانا نہ کھانے والے بچے کے پیشاب کا حکم۔
حدیث نمبر: 526
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو السَّمْحِ ، قَالَ: كُنْتُ خَادِمَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَجِيءَ بِالْحَسَنِ أَوْ الْحُسَيْنِ، فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ فَأَرَادُوا أَنْ يَغْسِلُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُشَّهُ فَإِنَّهُ يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ، وَيُرَشُّ عَلَى بَوْلِ الْغُلَامِ".
ابوسمح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم تھا، آپ کے پاس حسن یا حسین کو لایا گیا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر پیشاب کر دیا، لوگوں نے اسے دھونا چاہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی چھڑک دو، اس لیے کہ بچی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور بچے کے پیشاب پہ چھینٹا مارا جاتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 526]
حضرت ابو سمح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم ہوا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حضرت حسن یا حسین رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، (وہ اس وقت دودھ پیتے بچے تھے) انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک پر پیشاب کر دیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے دھونا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی چھڑک دو کیوں کہ لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 526]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 137 (376)، سنن النسائی/الطہارة 190 (305)، (تحفة الأشراف: 12051، 12052) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
305
| يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام |
سنن أبي داود |
376
| يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام |
سنن ابن ماجه |
526
| يغسل بول الجارية ويرش على بول الغلام |
بلوغ المرام |
26
| يغسل من بول الجارية، ويرش من بول الغلام |
Sunan Ibn Majah Hadith 526 in Urdu
محل بن خليفة الطائي ← أبو السمح مولى النبي