🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب في القدر
باب: قضا و قدر (تقدیر) کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 87
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الْجَرَّارُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الْكُوفَةَ، أَتَيْنَاهُ فِي نَفَرٍ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا عَدِيَّ ابْنَ حَاتِمٍ" أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، قُلْتُ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْأَقْدَارِ كُلِّهَا لِخَيْرِهَا، وَشَرِّهَا، حُلْوِهَا، وَمُرِّهَا".
عامر بن شراحیل شعبی کہتے ہیں کہ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ جب کوفہ آئے تو ہم اہل کوفہ کے چند فقہاء کے ساتھ ان کے پاس گئے، اور ہم نے ان سے کہا: آپ ہم سے کوئی حدیث بیان کیجئے جسے آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو وہ کہنے لگے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ، سلامت رہو گے، میں نے پوچھا: اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور ساری تقدیر پر ایمان لاؤ، چاہے اچھی ہو، بری ہو، میٹھی ہو، کڑوی ہو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 87]
جناب شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو کوفہ کے چند فقہاء کی معیت میں ہم بھی حاضر خدمت ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا: آپ نے جو کچھ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، ہمیں بھی سنائیے۔ انہوں نے فرمایا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عدی بن حاتم! اسلام قبول کرلے، سلامت رہے گا۔ میں نے کہا: اسلام کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کا رسول ہوں اور تو ہر قسم کی، اچھی بری، شیریں و تلخ تقدیر پر ایمان لائے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 87]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9864، مصباح الزجاجة: 31)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/257، 378) (ضعیف جدًا)» ‏‏‏‏ (سند میں عبد الاعلیٰ منکر الحدیث بلکہ تقریباً متروک الحدیث راوی ہیں، ملاحظہ ہو: ظلال الجنة: 135)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف لإتفاقھم علي ضعف عبد الأعلي‘‘ عبدالأعلي بن أبي المساور: متروك،كذبه ابن معين (تقريب: 3737) و قال الھيثمي: و قد ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 56/9)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 377
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عدي بن حاتم الطائي، أبو طريف، أبو وهبصحابي
👤←👥عامر الشعبي، أبو عمرو
Newعامر الشعبي ← عدي بن حاتم الطائي
ثقة
👤←👥عبد الأعلى بن أبي المساور الزهري، أبو مسعود
Newعبد الأعلى بن أبي المساور الزهري ← عامر الشعبي
متروك الحديث
👤←👥يحيى بن عيسى التميمي، أبو زكريا
Newيحيى بن عيسى التميمي ← عبد الأعلى بن أبي المساور الزهري
ضعيف الحديث
👤←👥علي بن محمد الكوفي، أبو الحسن
Newعلي بن محمد الكوفي ← يحيى بن عيسى التميمي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
87
تشهد أن لا إله إلا الله أني رسول الله تؤمن بالأقدار كلها لخيرها وشرها حلوها ومرها
Sunan Ibn Majah Hadith 87 in Urdu