السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. (باب النهي عما يخل بالصلاة)
(نماز میں مخل اشیاء کی ممانعت)
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابو جہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شامی چادر تحفے میں دی جس پر لکیریں تھیں اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی جب واپس پلٹے فرمایا: ”یہ چادر ابو جہم رضی اللہ عنہ کو واپس کر دو میں نے نماز میں ان نشانات کو دیکھا تو قریب تھا کہ مجھے آزمائش میں ڈال دیتے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 278/42 وقال الارنوؤط حدیث صحیح وهذا اسناد حسن، اخرجه الشيخان من غير هذا الطريق .»
Sunan Shafi Hadith 184 in Urdu