السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. (بَابُ صَوْمِ الْجُنُبِ)
(جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا)
حدیث نمبر: 295
وَأَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي يُونُسَ، مَوْلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى الْبَابِ وَأَنَا أَسْمَعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأنَا أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَأَغْتَسِلُ ثُمَّ أَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے میں کھڑے تھے اور میں سن رہی تھی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں صبح جنابت کی حالت میں کرتا ہوں جبکہ میرا ارادہ روزے کا ہوتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں بھی جنابت کی حالت میں صبح کرتا ہوں اور میرا ارادہ روزے کا ہوتا ہے تو غسل کرتا ہوں پھر اُس دن روزہ بھی رکھتا ہوں“ تو وہ آدمی کہنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہماری مانند نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو پہلے پچھلے اللہ نے معاف کر دیے ہیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم مجھے امید ہے کہ میں تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور میں تم میں سب سے زیادہ ان چیزوں کو جانتا ہوں جن سے بچنا چاہیے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الصوم، باب فيمن أصبح جنبا في شهر، رقم: 2389 وقال الالباني: صحيح»
Sunan Shafi Hadith 295 in Urdu