🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
298. (باب حج القران وأحكام حج الحائض)
(حج قران اور حائضہ کے حج کے احکام)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 453
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهْلِلْ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ ثُمَّ لا يَحِلَّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا"، قَالَتْ: وَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" انْقُضِي رَأْسَكَ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ"، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْتُ الْحَجَّ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ، قَالَ:" هَذِهِ مَكَانُ عُمْرَتِكَ"، قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ حَلُّوا، ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى لِحَجِّهِمْ، وَأَمَّا الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کے موقع پر سفر کے لیے نکلے عمرہ کا احرام باندھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے ہمراہ قربانی کا جانور ہے، تو وہ حج قران کا احرام باندھے پھر دونوں عمرہ و حج کے بعد ہی احرام کھولے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ میں حیض کی حالت میں پہنچی تو میں نے نہ طواف کیا نہ ہی صفا مروہ کی سعی کی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا سر کھولو کنگھی کرو اور حج کے لیے تلبیہ پکارو۔ عمرہ چھوڑ دے کہتی ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا جب میں نے حج کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنعیم بھیجا جہاں سے میں نے عمرے کا احرام باندھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تیرا عمرہ پہلے رہ جانے والے تیرے عمرے کی جگہ ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا جن لوگوں نے عمرے کے لیے تلبیہ پکارا تھا انہوں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف کیا پھر احرام کھول دیا پھر دوسرا طواف انہوں نے منی سے واپسی پر طواف حج کیا البتہ جن لوگوں نے حج و عمرہ جمع کیا تھا انہوں نے ایک ہی طواف کیا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب کیف تھل الحائض والنفساء، رقم: 1556، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام، رقم: 1211.»
 
Sunan Shafi Hadith 453 in Urdu