السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
387. (بَابُ تَحْرِيمِ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ)
(گھریلو گدھے کے گوشت کی ممانعت)
حدیث نمبر: 569
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ بُكْرَةً وَقَدْ خَرَجُوا بِالنِّسَاءِ مِنَ الْحِصْنِ فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ ثُمَّ أَحَالُوا إِلَى الْحِصْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَكَبَّرَ ثَلاثًا:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، فَلَمَّا فَتَحَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابُوا حُمُرًا فَطَبَخُوا مِنْهَا فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْهَا فَإِنَّهَا نَجَسٌ فَكَفَئُوا الْقُدُورَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والوں کو صبح صبح جا لیا وہ اس وقت اپنی عورتوں کے ساتھ قلعوں سے باہر نکلے ہی تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو چلائے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم لشکر لے کر آ گئے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم لشکر لے کر آ گئے پھر قلعہ کی طرف بھاگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ بلند کر کے تین تکبریں کہیں: ”اللہ اکبر خیبر برباد ہوا، ہم جب کسی قوم کے میدان میں (بغرض جہاد) اترتے ہیں تو پھر ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری ہو جاتی ہے۔“ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو کچھ گدھے میسر آئے جن کا گوشت پکا لیا تو اسی اثناء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے منادی کی: ”خبر دار بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں اس گوشت سے منع کرتے ہیں بے شک گدھے نجس ہیں۔“ انہوں نے (اعلان سن کر) ہنڈیاں انڈیل دیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجهاد، باب التكبير عند الحرب، رقم: 3647.»
Sunan Shafi Hadith 569 in Urdu