السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
387. (بَابُ تَحْرِيمِ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ)
(گھریلو گدھے کے گوشت کی ممانعت)
حدیث نمبر: 570
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ"، قَالَ: قَدْ كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ عِنْدَنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ أَبَى ذَلِكَ الْبَحْرُ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَقَرَأَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145 الآيَةَ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے لوگوں کا خیال ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے یہ بات ہمارے پاس حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کہتے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں لیکن علم کے سمندر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس بات کا انکار کیا اور اپنی دلیل میں قرآن کریم کی آیت پڑھی: ”اے پیارے کہہ دے جو میری طرف وحی آئی اس میں میں کھانے والے پر حرام نہیں پاتا کہ وہ کھائے“ آگے محرمات کا ذکر ہے۔ (جس میں گدھے کا ذکر نہیں) [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الذبائح والصيد، باب لحوم الحمر الانسية، رقم: 5529.»
Sunan Shafi Hadith 570 in Urdu