🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3916. -- باب: ما جاء في أكل الطين، قد روي في تحريمه أحاديث لا يصح شيء منها
-- باب: مٹی کھانے کے متعلق کیا مروی ہے، اس کی حرمت کے بارے میں کئی احادیث مروی ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19721
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ، وَسُئِلَ عَنْ بَيْعِ الْمَدَرِ الَّذِي يَأْكُلُ النَّاسُ، فَقَالَ:" مَا يُعْجِبُنِي ذَلِكَ أَنْ يَبِيعَ مَا يَضُرُّ النَّاسَ فِي دِينِهِمْ وَدُنْيَاهُمْ"، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ} [المائدة: ٤] ، قَالَ مَالِكٌ: وَأَرَى لِصَاحِبِ السُّوقِ أَنْ يَمْنَعَهُمْ عَنْ بَيْعِ ذَلِكَ، وَيَنْهَى عَنْهُ"، وَقَالَ مَالِكٌ:" وَهُوَ أَيْضًا مِنْ بَابِ السَّفَهِ".
عبداللہ بن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ سے مٹی کی فروخت کے بارے میں سوال کیا گیا اور جو لوگ (اسے) کھاتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: مجھے اچھا نہیں لگتا کہ لوگوں کو جو چیز ان کے دین و دنیا میں نقصان دے اس کو فروخت کیا جائے۔ اللہ فرماتے ہیں: ﴿يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ﴾ [سورة المائدة: 4] ”وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا۔ کہہ دیجیے: پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں۔“
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میری رائے یہ ہے کہ بازار کا نگران انہیں اس کی بیع سے روکے اور اس سے منع کرے۔ اور امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ بھی بے وقوفی کی ایک قسم ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19721]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مالك»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19721 in Urdu