🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10078
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا جَالَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَوْلَةَ يَوْمَ أُحُدٍ قُلْتُ: أَدُومُ فَإِمَّا أَنْ أَسْتَشْهِدَ، وَإِمَّا أَنْ أَنْجُوَ حَتَّى أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ مُخَمَّرٍ وَجْهُهُ مَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، فَأَقْبَلَ الْمُشْرِكُونَ يَجِيئُونَ نَحْوَهُ، إِذْ قُلْتُ: قَدْ رَكِبُوهُ، فَمَلَأَ يَدَهُ مِنَ الْحَصَى ثُمَّ رَمَى بِهِ فِي وُجُوهِهِمْ، فَمَضَوْا عَلَى أَعْقَابِهِمُ الْقَهْقَرَى حَتَّى حَارُوا وَصَارُوا بِإِزَاءِ الْجَبَلِ، فَفَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا وَمَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهُ الْمِقْدَادُ، فَبَيْنَا أَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ الْمِقْدَادَ عَنْهُ إِذْ قَالَ لِي الْمِقْدَادُ: يَا سَعْدُ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكَ، فَقُلْتُ: وَأَيْنَ هُوَ؟ فَأَشَارَ لِي الْمِقْدَادُ إِلَيْهِ، فَقُمْتُ وَلَكَأَنَّمَا لَمْ يُصِبْنِي شَيْءٌ مِنَ الْأَذَى، فَقَالَ:" أَيْنَ كُنْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ يَا سَعْدُ؟" وَأَجْلَسَنِي أَمَامَهُ فَجَلَسْتُ أَرْمِي وَأَقُولُ: اللَّهُمَّ سَهْمًا أَرْمِي بِهِ عَدُوَّكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ، اللَّهُمَّ سَدِّدْ رَمْيَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي"، فَمَا مِنْ سَهْمٍ أَرْمِي بِهِ إِلَّا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ سَدِّدْ رَمْيَتَهُ، وَأَجِبْ دَعْوَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ"، حَتَّى إِذَا فَرَغْتُ مِنْ كِنَانَتِي نَثَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِنَانَتَهُ، فَنَاوَلَنِي سَهْمًا لَيْسَ فِيهِ رِيشٌ، فَكَانَ أَشَدَّ مِنْ غَيْرِهِ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: إِنَّ الْأَسْهُمَ الَّتِي رَمَى بِهَا سَعْدٌ يَوْمَئِذٍ أَلْفُ سَهْمٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ادھر ادھر ہو گئے، تو میں نے کہا: میں ایسے ہی رہوں گا، یا تو میں جام شہادت نوش کر لوں گا، یا نجات پا جاؤں گا، یہاں تک کہ اللہ کے رسول سے جا ملوں، ابھی میں اسی صورت حال میں تھا کہ ایک صاحب نظر آئے، جن کا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون تھے؟ مشرکین آئے اور ان کی طرف بڑھے، جب میرا یہ اندازہ تھا کہ مشرکین اُن پر حملہ آور ہو جائیں گے، تو انہوں نے ہاتھ میں کنکریاں پکڑیں اور مشرکین کی طرف پھینکیں، تو وہ الٹے قدم واپس چلے گئے، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے مد مقابل آ گئے، ایسا چند مرتبہ ہوا، مجھے نہیں معلوم وہ صاحب کون تھے؟ میرے اور اُن کے درمیان، مقداد موجود تھے، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں مقداد سے ان کے بارے میں دریافت کروں کہ اسی دوران سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے خود ہی مجھ سے کہا: اے سعد! اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، میں نے دریافت کیا: اب وہ کہاں ہیں؟ تو مقداد نے مجھے اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ہیں، میں اُٹھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا، جیسے مجھے کوئی اذیت لاحق نہیں ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سعد! آج سارا دن تم کہاں رہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، میں نے تیراندازی شروع کی اور میں یہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! یہ وہ تیر ہے، جو میں تیرے دشمن پر پھینک رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ رہے تھے: اے اللہ! تو سعد کی دعا کو قبول فرما! اے اللہ! تو سعد کے نشانے کو ٹھیک رکھنا، اے سعد! تم تیر اندازی جاری رکھو! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے جو بھی تیر پھینکا، اُس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی کہا: اے اللہ! تو اس کے نشانے کو ٹھیک رکھنا اور اس کی دعا کو قبول کرنا، اے سعد! جاری رکھو! یہاں تک کہ میرا ترکش خالی ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ترکش میرے آگے کر دیا آپ نے مجھے ایک تیر پکڑایا، جس میں پر نہیں تھا، تو اس کو چلانا، دوسروں کی بہ نسبت زیادہ دشوار تھا۔ زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس دن جتنے تیر پھینکے تھے، ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10078]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1789)، أخرجه مسند البزار برقم: 1213، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1007»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 10078 in Urdu