🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10079
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْسٌ، فَدَفَعَهَا إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ، فَرَمَيْتُ بِهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى انْدَقَّتْ سِنَّتُهَا، وَلَمْ أَزَلْ عَلَى مَقَامِي نُصْبَ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلْقَى السِّهَامَ بِوَجْهِي، كُلَّمَا مَالَ سَهْمٌ مِنْهَا إِلَى وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَيَّلْتُ رَأْسِي لِأَقِيَ وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَا رَمْيٍ أَرْمِيهِ، فَكَانَ آخِرُهَا سَهْمًا بَدَرَتْ مِنْهَا حَدَقَتِي بِكَفِّي، فَسَعَيْتُ بِهَا فِي كَفِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كَفِّي دَمَعَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ قَتَادَةَ قَدْ أَوْجَهَ نَبِيَّكَ بِوَجْهِهِ، فَاجْعَلْهَا أَحْسَنَ عَيْنَيْهِ وَأَحَدَّهُمَا نَظَرًا"، فَكَانَتْ أَحْسَنَ عَيْنَيْهِ، وَأَحَدَّهُمَا نَظَرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کمان تحفے کے طور پر دی گئی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد کے دن مجھے دیدی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کے ذریعے تیر اندازی کی، یہاں تک کہ اس کا تار ٹوٹ گیا، میں اپنی جگہ پر کھڑا رہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود رہا، تاکہ اپنے چہرے کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تیروں سے بچا سکوں، جب بھی کوئی تیر ایک طرف سے ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف جاتا تھا، تو میں اپنے سر کو اس طرف مائل کر دیتا تھا، تاکہ تیراندازی کیے بغیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو بچا سکوں، ان میں سے جو آخری تیر تھا، اس کی وجہ سے میری آنکھ کا ڈھیلا نکل کر میری ہتھیلی میں آ گیا، میں اس کو ہتھیلی پر رکھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھاگا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میری ہتھیلی پر ملاحظہ فرمایا، تو آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، آپ نے فرمایا: اے اللہ! قتادہ نے اپنی ذات کے ذریعے تیرے نبی کو بچایا ہے، تو اس آنکھ کو اس کی دونوں آنکھوں میں سے زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی بنا دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ آنکھ ان کی دونوں آنکھوں میں سے زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10079]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10079 in Urdu