الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10159
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَمَى سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرَ فَقُطِعَ أَكْحَلُهُ، فَحَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَعَفَّرَ وَانْتَقَضَ، فَحَسَمَهُ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: اللَّهُمَّ لَا تَنْزِعْ نَفْسِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ قریظہ اور غزوہ نصیر کے موقع پر، سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر لگا، جس نے ان کی ”اکحل“ نامی رگ کو کاٹ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں داغ لگوایا اس کی وجہ سے ان کا زخم خراب ہو گیا اور پھول گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ انہیں داغ لگوایا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! تو میری جان اس وقت تک قبض نہ کرنا، جب تک بنو قریظہ اور بنو نضیر کے حوالے سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کر دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10159]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5326)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5326»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10159 in Urdu