الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10160
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: لَمَّا حَكَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَنِي قُرَيْظَةَ وَجَدَتِ الْأَوْسُ مِنْ ذَلِكَ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى كُلِّ دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَوْسِ بِأَسِيرَيْنِ أَسِيرَيْنِ، وَأَرْسَلَ إِلَى بَنِي حَارِثَةَ بِأَسِيرَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کے بارے میں فیصلہ دیا، تو اوس قبیلے کے لوگوں کو اس سے الجھن ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اوس قبیلے کے ہر ایک گھرانے کی طرف دو، دو قیدی بھیجے، آپ نے بنو حارثہ کی طرف بھی دو قیدی بھیجے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ذویب بن عمامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10160]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ذویب بن عمامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10160 in Urdu