🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابٌ فِي وَقْعَةِ الْقَادِسِيَّةِ وَنَهَاوَنْدَ وَغَيْرِ ذَلِكَ
جنگ قادسیہ، جنگ نہاوند اور دیگر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10378
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ [ عَنْ أَبِيهِ قُرَّةَ ] قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْقَادِسِيَّةِ بَعَثَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ إِلَى صَاحِبِ فَارِسَ، فَقَالَ: ابْعَثُوا مَعِي عَشَرَةً فَشَدَّ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ، وَأَخَذَ عَلَيْهِ جَحْفَةً، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى أَتَوْهُ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: أَلْقُوا إِلَيَّ بُرْنُسًا فَجَلَسَ عَلَيْهِ، فَقَالَ الْعِلْجُ: إِنَّكُمْ مَعَاشِرَ الْعَرَبِ، قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي حَمَلَكُمْ عَلَى الْجِيئَةِ إِلَيْنَا، أَنْتُمْ قَوْمٌ لَا تَجِدُونَ فِي بِلَادِكُمْ مِنَ الطَّعَامِ مَا تَشْبَعُونَ مِنْهُ، فَخُذُوا نُعْطِيكُمْ مِنَ الطَّعَامِ حَاجَتَكُمْ، فَإِنَّا قَوْمٌ مَجُوسٌ، وَإِنَّا نَكْرَهُ قَتْلَكُمْ، وَإِنَّكُمْ تُنَجِّسُونَ عَلَيْنَا أَرْضَنَا. فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: وَاللَّهِ مَا ذَاكَ جَاءَ بِنَا، وَلَكِنَّا كُنَّا قَوْمًا نَعْبُدُ الْحِجَارَةَ وَالْأَوْثَانَ فَإِذَا رَأَيْنَا حَجَرًا أَحْسَنَ مِنْ حَجَرٍ أَلْقَيْنَاهُ وَأَخَذْنَا غَيْرَهُ، وَلَا نَعْرِفُ رَبًّا، حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْنَا رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِنَا، فَدَعَانَا إِلَى الْإِسْلَامِ، فَاتَّبَعْنَاهُ، وَلَمْ نَجِئْ لِطَعَامٍ، وَأَمَرَنَا بِقِتَالِ عَدُوِّنَا مِمَّنْ تَرَكَ الْإِسْلَامَ، وَلَمْ نَجِئْ لِطَعَامٍ، وَلَكِنَّا جِئْنَا نَقْتُلُ مُقَاتِلَتَكُمْ، وَنَسْبِي ذَرَارِيَّكُمْ.
فَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنَ الطَّعَامِ، فَإِنَّا كُنَّا لَعَمْرِي مَا نَجِدُ مِنَ الطَّعَامِ مَا نَشْبَعُ مِنْهُ، وَرُبَّمَا لَمْ نَجِدْ رِيًّا مِنَ الْمَاءِ أَحْيَانًا، فَجِئْنَا إِلَى أَرْضِكُمْ هَذِهِ، فَوَجَدْنَا طَعَامًا كَثِيرًا، فَلَا وَاللَّهِ لَا نَبْرَحُهَا حَتَّى تَكُونَ لَنَا أَوْ لَكُمْ. قَالَ الْعِلْجُ بِالْفَارِسِيَّةِ: صَدَقَ، وَأَنْتَ تُفْقَأُ عَيْنُكَ غَدًا - بِالْفَارِسِيَّةِ - فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ مِنَ الْغَدِ. أَصَابَتْهُ نُشَّابَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
معاویہ بن قرہ نے اپنے والد سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”جنگ قادسیہ کے موقع پر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فارس کے حکمران کو پیغام بھیجا (کہ وہ اس کو ملنا چاہتے ہیں) پھر سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے ساتھ دس آدمیوں کو بھیجو انہوں نے اپنا لباس پہنا اپنے ساتھ ڈھال رکھی اور پھر روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ فارس کے حکمران کے پاس آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: میرے لئے برنس ڈال دو پھر وہ اس پر تشریف فرما ہوئے اہل ایران کے سردار نے کہا: تم عرب لوگ میں جانتا ہوں کہ تم لوگ کس وجہ سے ہماری طرف آئے ہو تم ایسے لوگ ہو کہ تمہیں اپنے علاقوں میں کھانے کے لئے اتنا کچھ نہیں ملتا کہ جس سے تم سیر ہو سکو تو تم آؤ ہم تمہیں تمہاری ضرورت کے مطابق اناج دے دیتے ہیں کیونکہ ہم مجوس لوگ ہیں ہم تمہیں قتل کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، اور تم نے ہمارے پاس آ کر ہماری سرزمین کو خراب کر دیا ہے، تو سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم ہم اس وجہ سے نہیں آئے ہیں ہم ایسے لوگ تھے کہ ہم پتھروں کی اور بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے جب ہم کوئی پتھر دوسرے پتھر سے زیادہ بہتر دیکھتے تھے، تو پہلے والے کو پھینک دیتے تھے اور دوسرے والے کو لے لیتے تھے ہمیں اپنے پروردگار کی معرفت ہی نہیں تھی، یہاں تک کہ اللہ نے ہماری طرف رسول کو مبعوث کیا جو ہم میں سے ہی تھے انہوں نے ہمیں اسلام کی دعوت دی تو ہم نے ان کی پیروی کی ہم اناج لینے کے لئے نہیں آئے ہیں ہمارے دشمنوں میں سے جو شخص اسلام کو ترک کرتا ہے ہمیں اس کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ہم اناج کی خاطر نہیں آئے ہیں ہم تمہارے جنگجو لوگوں کو قتل کرنے کے لئے آئے ہیں، اور تمہارے بال بچوں کو قیدی بنانے کے لئے آئے ہیں جہاں تک تم نے اناج کا ذکر کیا ہے، تو مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے ہمیں وہ اتنا نہیں ملتا کہ جس کے ذریعے ہم سیر ہو جائیں اور بعض اوقات ہمیں تسلی بخش پانی بھی نہیں ملتا اب ہم تمہاری سرزمین کی طرف آئے ہیں یہاں ہمیں بہت سا اناج ملتا ہے، تو اللہ کی قسم ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک یہ زمین یا تمہاری نہیں ہو جاتی یا ہماری نہیں ہو جاتی تو ایرانیوں کے سردار نے فارسی میں کہا: اس نے سچ کہا: ہے پھر اس نے فارسی میں کہا: کل تمہاری آنکھ پھوٹ جائے گی تو اگلے دن ان کی آنکھ پھوٹ گئی تھی اسے تیر لگا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10378]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 10378 in Urdu