🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابٌ فِي وَقْعَةِ الْقَادِسِيَّةِ وَنَهَاوَنْدَ وَغَيْرِ ذَلِكَ
جنگ قادسیہ، جنگ نہاوند اور دیگر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10379
وَعَنْ أَبِي الصَّلْتِ قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَنَحْنُ مَعَ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيِّ، قَالَ: فَإِذَا لَقِيتُمُ الْعَدُوَّ فَلَا تَفِرُّوا، وَإِذَا غَنِمْتُمْ فَلَا تَغُلُّوا.
فَلَمَّا لَقِينَا الْعَدُوَّ، قَالَ النُّعْمَانُ: أَمْهِلُوا الْقَوْمَ، وَذَلِكَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَصْعَدَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فَيَسْتَنْصِرَ، فَقَاتَلَهُمْ، فَانْقَضَّ النُّعْمَانُ، فَقَالَ: سَجُّونِي ثَوْبًا، وَأَقْبِلُوا عَلَى عَدُوِّكُمْ، وَلَا أَهُولَنَّكُمْ. قَالَ: فَأَقْبَلْنَا عَلَيْهِمْ فَفَتَحَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْنَا، وَأَتَى عُمَرَ الْخَبَرُ أَنَّهُ أُصِيبَ النُّعْمَانُ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَرِجَالٌ لَا نَعْرِفُهُمْ. قَالَ: وَلَكِنَّ اللَّهَ يَعْرِفُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوصلت بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں خط لکھا ہم اس وقت سیدنا نعمان مقرن مزنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے انہوں نے فرمایا: جب تم دشمن کا سامنا کرو تو فرار نہ ہونا اور جب تمہیں مال غنیمت حاصل ہو، تو خیانت نہ کرنا راوی کہتے ہیں: جب ہم نے دشمن کا سامنا کیا، تو سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں کو مہلت دو راوی کہتے ہیں: یہ جمعہ کے دن کی بات تھی (سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس وقت تک مہلت دو) جب تک امیر المؤمنین منبر پر بیٹھ کر مدد کی دعا نہیں کرتے پھر تم ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کرنا جب سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دینا اور دشمن پر حملہ آور ہو جانا اور میری وجہ سے پریشان نہ ہونا راوی کہتے ہیں تو ہم نے دشمن پر حملہ کیا، تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح نصیب کر دی جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں اطلاع ملی کہ سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے فلاں صاحب شہید ہو گئے فلاں صاحب شہید ہو گئے ہیں، اور ایسے لوگ شہید ہوئے ہیں، جن سے ہم واقف نہیں ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا لیکن اللہ تعالیٰ ان سے واقف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10379]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10379 in Urdu