الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ تمہاری تکذیب نہیں کریں گے“
حدیث نمبر: 10995
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَإِنَّهُمْ لَا يُكْذِبُونَكَ مُخَفَّفَةً، وَكَذَلِكَ كَانُوا يَقْرَؤُونَهَا، قَالَ: لَا يَقْدِرُونَ عَلَى أَنْ لَا يَكُونَ رَسُولًا، وَلَا عَلَى أَنْ لَا يَكُونَ الْقُرْآنُ قُرْآنًا، فَأَمَّا أَنْ يُكْذِبُوكَ بِأَلْسِنَتِهِمْ فَهُمْ يُكَذِّبُونَكَ، وَذَاكَ الْإِكْذَابُ وَذَاكَ التَّكْذِيبُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: یہ آیت یوں پڑھی جائے گی فانہم لا یکذ بونک یعنی تخفیف کے ساتھ پڑھی جائے گی وہ لوگ اسے اسی طرح پڑھا کرتے تھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یعنی وہ لوگ اس بات کی قدرت نہیں رکھتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رسول نہ ہوں، اور نہ ہی وہ اس بات کی قدرت رکھتے ہیں کہ قرآن قرآن نہ ہو لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ وہ اپنی زبان کے ذریعے آپ کا اکذاب کرتے ہیں، تو وہ آپ کی تکذیب کرتے ہیں، یہ اکذاب ہے، اور وہ تکذیب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10995]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (12658)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10995 in Urdu