🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب وہ اس چیز کو بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی، تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10996
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الْعَبْدَ فِي الدُّنْيَا عَلَى مَعَاصِيهِ مَا يُحِبُّ فَإِنَّمَا هُوَ اسْتِدْرَاجٌ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم اللہ تعالیٰ کو دیکھو کہ وہ کسی بندے کو دنیا میں اس کے گناہوں کے باوجود اس کی پسندیدہ چیزیں عطا کرتا ہے، تو یہ چیز استدراج ہو گی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی ”جب وہ اس چیز کو بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی تھی، تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے یہاں تک کہ وہ لوگ اس چیز سے خوش ہو گئے جو انہیں دی گئی تھی اور پھر ہم نے اچانک ان پر گرفت کی تو اس وقت مایوس ہو کے رہ گئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو اس قوم کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10996]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (330/17) اخرجه احمد فى المسند (145/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16860»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 10996 in Urdu